باب:مَیِّت کی طرف سے صَدَقَہ دینا اور اس کیلئے دُعا کرنا

فیضان ریاض الصالحین جلد 6

اُمُّ المؤمنین حضرت سَیِّدَتُنا عائشہ صدیقہرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہَاسے مروی ہے کہ ایک شخص نے نبی پاکصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے عرض کی:میری والدہ اچانک انتقال کرگئی ہیں، میرا خیال ہے کہ اگر وہ کچھ بولتیں تو خیرات کرتیں۔اگر میں اُن کی طرف سے صَدَقہ کروں تو کیا اُنہیں ثواب ملے گا؟نبی کریمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا:” ہاں۔“

عَنْ عائِشَةَ رَضيَ اللَّهُ عَنْهَا اَنَّ رَجُلاً قَالَ لِلنَّبيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اِنَّ اُمِّيْ اُفْتُلِتَتْ نَفْسُهَا وَاُرَاهَا لَوْ تَكَلَّمَتْ تَصَدَّقَتْ فَهَلْ لَهَا اَجْرٌ اِنْ تَصَدَّقْتُ عَنْهَا ؟ قَالَ : نَعَمْ.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 948 ، باب:مَیِّت کی طرف سے صَدَقَہ دینا اور اس کیلئے دُعا کرنا

حضرتِ سَیِّدُناابو ہریرہرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہے کہ نبی کریمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا: ”جب انسان مرجاتا ہے تو اُس کے اَعمال کا سلسلہ منقطع ہوجاتا ہے لیکن تین عمل منقطع نہیں ہوتے: (1)صَدَقہ جاریہ۔ (2) وہ علم جس سے نفع حاصل کیا جائےاور(3) نیک اولاد جو اُس کے لیے دُعا کرے۔“

عَنْ اَبِی هُرَيْرَةَ رَضيَ اللَّه عَنْهُ اَنَّ رَسُوْلَ اللہِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:اِذَا مَاتَ الْاِنْسَانُ انْقَطَعَ عَمَلُهُ اِلَّا مِنْ ثَلاثٍ:صَدَقَةٍ جَارِيَةٍ اَوْ عِلْمٍ يُنْتَفَعُ بِهِ اَوْ وَلَدٍ صَالِحٍ يَدْعُوْ لَهُ.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 949 ، باب:مَیِّت کی طرف سے صَدَقَہ دینا اور اس کیلئے دُعا کرنا