باب:مَیِّت کی آنکھیں بند کرنے کے بعد کیا کہا جائے؟

فیضان ریاض الصالحین جلد 6

اُمُّ المومنین حضرت سَیِّدَتُنا اُمِّ سَلمہرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہَافرماتی ہیں:حضرت ابوسلمہرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُکےانتقا ل کےوقت نبی کریمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمتشریف لائے تو ابو سلمہرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُکی آنکھیں کھلی ہوئی تھیں۔آپ نے ان کی آنکھیں بند کرنے کے بعد فرمایا :” جب روح قبض کر لی جاتی ہے تو نظر بھی اس کے پیچھے جاتی ہے۔“(یہ سن کر)اہلِ خانہ میں سے لوگ رونے لگے توآپصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا : ”اپنے لئے خیرہی مانگو کیونکہ فرشتے تمہارے کلمات پرآمین کہتے ہیں۔“پھرآپصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے دعا کی:”اےاللّٰہ عَزَّوَجَلَّ!ابو سلمہ کی مغفرت فرما،ہدایت یافتہ لوگوں میں اس کا درجہ بلند فرما،اس کے پَسماندگان کا نگہبان ہوجا،اے تمام جہانوں کے پالنے والے !ہماری اور اس کی مغفرت فرما ،اس کی قبر کو وسیع اورروشن فرما۔“

عَنْ اُمِّ سَلَمَةَرَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ:دَخَلَ رَسُوْلُ الله صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم عَلٰی اَبِیْ سَلَمَةَ وَقَدْشَقَّ بَصَرُهُ فَاَغْمَضَهُ ثُمَّ قَالَ:اِنَّ الرُّوحَ اِذَا قُبِضَ تَبِعَهُ الْبَصَرُ فَضَجَّ نَاسٌ مِنْ اَهْلِهِ فَقَالَ:لَا تَدْعُوْا عَلٰی اَنْفُسِكُمْ اِلَّا بِخَيْرٍ فَاِنَّ الْمَلَائِكَةَ يُؤمِّنُوْنَ عَلٰی مَاتَقُوْلُوْنَ ثُمَّ قَالَ:اللّٰهُمَّ اغْفِر لِاَ بِيْ سَلَمَةَ وَارْفَعْ دَرَجَتَهُ فِیْ الْمَهْدِيِّـينَ وَاخْلُفْهُ في عَقِبِهِ فِی الْغَابِرِينَ وَاغْفِرْ لَنَا وَلَهُ يَا رَبَّ الْعَالَمِينَ وَافْسَحْ لَهُ فِی قَبْرِهِ وَنَوِّرْ لَهُ فِيْهِ.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 919 ، باب:مَیِّت کی آنکھیں بند کرنے کے بعد کیا کہا جائے؟