باب: چیتے کی کھال پر بیٹھنے کی مُمَانَعَت کا بیان

فیضان ریاض الصالحین جلد 6

حضرت سَیِّدُنا امیرمعاویہرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں کہ حضورنبی کریم رَءُوْفٌ رحیمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:”ریشم کے کپڑے اور چیتے کی کھال پر سوار نہ ہو۔ “

عَنْ مُعَاوِيَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ:قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم:لَا تَرْكَبُوا الْخَزَّ وَلَاالنَّمَارَ.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 811 ، باب: چیتے کی کھال پر بیٹھنے کی مُمَانَعَت کا بیان

حضرت سَیِّدُنااَبُو الْمَلِیحاپنے والد(اُسامہ بن عمیر)رَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت کرتے ہیں کہ حضورنبی پاکصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے درندوں کی کھال(پر بیٹھنے)سے منع فرمایا۔ترمذی کی ایک روایت میں ہے :درندوں کی کھال نیچے بچھانے سے منع فرمایا۔

عَنْ اَبِي الْمَلِيْحِ عَنْ اَبِيْهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ اَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم نَهٰى عَنْ جُلُودِ السِّبَاعِ. وَفِيْ رِوَايَةِ التِّرْمِذِي:نَهٰى عنْ جُلُودِ السِّبَاعِ اَنْ تُفْتَرَشَ.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 812 ، باب: چیتے کی کھال پر بیٹھنے کی مُمَانَعَت کا بیان