باب:بِن بُلائے مہمان کے بارے میں باب

فیضان ریاض الصالحین جلد 6

حضرت سَیِّدُناابو مسعود بدریرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے حضورنبی کریم رَءُوْفٌ رحیمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو کھانے کی دعوت دی،آپصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسمیت اس نے پانچ افراد کو دعوت پر بلایا ۔ ایک شخص ان افراد کے پیچھے آ گیا۔جب دروازے پر پہنچے تو نبی کریمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے میزبان سے فرمایا:’’یہ شخص ہمارے پیچھے آگیا ہے اگر تم چاہو تو اجازت دو اور اگر چاہو تو لوٹا دو۔‘‘میزبان نے عرض کیا:’’یارسولَ اللّٰہ!میں نے اُسے اجازت دے دی۔ ‘‘

عَنْ اَبِي مَسْعُوْدٍ البَدْرِيِّ رَضِيَ اللَّه عَنْهُ قَالَ:دَعَا رَجُلٌ النَّبِيَّ صَلّى اللهُ عَلَيْهِ وسَلَّم لِطعَامٍ صَـنعَهُ لَهُ خَامِسَ خَمْسَةٍ، فَتَبِعَهُمْ رَجُلٌ، فَلمَّا بَلَغَ البَابَ،قَالَ النَّبِيُّ صَلّى اللهُ عَلَيْهِ وسَلَّم:اِنَّ هَذَا تَبِعَنَا، فَاِنْ شِئْتَ اَنْ تَاْذَنَ لَهُ، وَاِنْ شِئْتَ رَجَعَ، قَالَ: بَلْ آذَنُ لَهُ يَا رَسُوْلَ اللَّهِ.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 739 ، باب:بِن بُلائے مہمان کے بارے میں باب