- ہوم
- کتابیں
- فیضان ریاض الصالحین
- جلد 5
- باب: حریص کو عُہدَہ دینےکی مُمَانَعَت کا بیان
باب: حریص کو عُہدَہ دینےکی مُمَانَعَت کا بیان
فیضان ریاض الصالحین جلد 5
حضرت سَیِّدُنا ابو موسیٰ اشعریرَضِیَ اللّٰہ تَعَالیٰ عَنْہُسے مَروی ہے کہ میں اور میرے دو چچا زاد بھائی حضور نبی کریم رَءُوْفٌ رحیمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہِ وَسَلَّمکی خدمت بابرکت میں حاضر ہوئے توان میں سے ایک نےعرض کی:یارسولَ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم !جن علاقوں کی حکومت اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ نے آپ کو سونپی ہے انمیں سے کسی پرہمیں بھی امیر مقرر کیجئے۔اسی طرح دوسرے نے بھی کہا۔تو رسولُاللّٰہ صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ”اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّکی قسم!ہم اس عمل(یعنی حکومتی عہدہ) پر ایسے کسی شخص کو والی نہیں بناتے جو اس کاطلبگار یا حریص ہو۔“
عَنْ اَبِي مُوْسَى الْاَشْعَر ِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ:دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم اَنَا وَرَجُلَانِ مِنْ بَنِي عَمّی فَقَالَ اَحَدُهُمَا:يَارَسُوْلَ اللَّه اَمِّرْنَا عَلى بَعْضِ مَاوَلَّاكَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ وَقَالَ الْاٰخَرُ مِثْلَ ذٰلِكَ فَقَالَ: اِنَّا وَاللَّهِ لَا نُوَ لِّي هٰذَاالْعَمَلَ اَحَدًا سَاَ لَهُ اَوْ اَحَدًا حَرَصَ عَلَيْهِ.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 680 ، باب: حریص کو عُہدَہ دینےکی مُمَانَعَت کا بیان