نیکوں کو ایذادینے کی ممانعت

فیضان ریاض الصالحین جلد 4

ترجمہ : حضرت سیدنا جندب بنعبداللہرَضِيَ اللهُ تَعَالیٰ عَنْهُسے مروی ہے کہ دو عالم کے مالک ومختار ، مکی مَدَنی سرکارصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا : ’’جس شخص نے صبح کی نماز پڑھی تو وہ رب تعالیٰ کی امان میں ہے لہٰذا رب تعالیٰ تم سے اپنی امان کے بارے میں پوچھ گچھ نہ فرمائے کیونکہ جب وہ کسی سے اپنی امان کے بارے میں پوچھ گچھ فرمائے گا تو اس کی سخت پکڑ فرمائے گااور پھر اسے اوندھے منہ جہنم میں ڈال دے گا ۔ ‘‘

عَنْ جُنْدُبِ بْنِ عَبْدِ اللہِ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ صَلَّى صَلَاةَ الصُّبْحِ فَهُوَ فِي ذِمَّةِ اللَّهِ فَلَا يَطْلُبَنَّكُمْ اللَّهُ مِنْ ذِمَّتِهِ بِشَيْءٍ فَاِنَّهُ مَنْ يَطْلُبْهُ مِنْ ذِمَّتِهِ بِشَيْءٍ يُدْرِكْهُ ثُمَّ يَكُبُّهُ

عَلٰی وَجْهِهِ فِيْ نَارِ جَهَنَّمَ. ( )

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 389 ، نیکوں کو ایذادینے کی ممانعت