سفارش کا بیان

فیضان ریاض الصالحین جلد 3

حضرت سیدنا ابو موسٰی اشعری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے فرماتے ہیں کہ جب کوئی حاجت مند بارگاہِ رسالت میں حاضر ہوتاتو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اپنے ہم نشین صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی طرف متوجہ ہوکر فرماتے : ’’اے لوگو!سفارش کرو اَجر پاؤگےاور اللہ عَزَّوَجَلَّ اپنے نبی کی زبان پر وہی جاری کرتا ہے جو وہ پسند فرماتا ہے۔ ‘‘ ایک روایت میں ہے : “ جو وہ چاہتا ہے۔ “

عَنْ اَبِيْ مُوْسَى الْاَشْعَرِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اِذَا اَتَاهُ طَالِبُ حَاجَةٍ اَقْبَلَ عَلَى جُلَسَائِهِ فَقَالَ اشْفَعُوْا تُؤْجَرُوْا وَيَقْضِي اللَّهُ عَلٰى لِسَانِ نَبِيِّهِ مَا اَحَبَّ.( ) وَفِیْ رِوَایَۃٍ مَا شَاءَ. ( )

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 246 ، سفارش کا بیان

حضرت سیدنا عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے حضرت سیدتنا بریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا اور اُن کے شوہر کے واقعے کے بارے میں مروی ہے کہ رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت سیدتنا بریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے فرمایا : “ کاش تم اپنے سابقہ شوہر کی طرف رُجوع کرلیتیں۔ “ حضرت سیدتنا بریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَانے عرض کی : “ یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم !کیا آپ مجھے حکم ارشاد فرما رہے ہیں؟ “ فرمایا : “ میں تو سفارش کر رہا ہوں۔ “ حضرت سیدتنا بریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے عرض کی : “ مجھے اُن کی ضرورت نہیں۔ “

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا فِي قِصَّةِ بَرِيْرَةَ وَزَوْجِهَا قَالَ: قَالَ لَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ رَاجَعْتِهِ قَالَتْ: يَا رَسُوْلَ اللَّهِ تَاْمُرُنِيْ؟ قَالَ:اِنَّمَا اَشْفَعُ قَالَتْ:لَا حَاجَةَ لِيْ فِيْهِ.( )

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 247 ، سفارش کا بیان