Telethon Sadqa-e-Jariya

Telethon Sadqa-e-Jariya

November 29,2018 - Published 5 years ago

Telethon Sadqa-e-Jariya

ٹیلی تھون صدقہ جاریہ

دعوت اسلامی تبلیغ ِ قرآن و سنت کی ایک  عالمگیر مدنی تحریک ہے جس کا مقصد مسلمانوں کی اصلاح کرکےنہ صرف انہیں معاشرے کا بہترین فرد بنانابلکہ ان کی دنیا اور آخرت کو بھی سنوارنا ہے، اس عظیم مقصد کے لئے دعوت اسلامی کے 100سے زائد شعبہ جات قائم ہیں ۔انہیں شعبہ جات میں سےدو اہم شعبے مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ بھی ہیں جو کہ دینِ متین کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔ جن کے ذریعے بے شمار طلبہ و طالبات ناظرہ ،حفظ ِقرآن اور درس ِنظامی(عالم کورس) کرنے کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔تادم تحریر اس وقت دعوت اسلامی کے ملک و بیرون ملک جامعات المدینہ کی تعداد 606ہےجن میں تقریباً53000 طلبا و طالبات فی سبیل اللہ (مفت) علم دین حاصل کررہے ہیں جبکہ اس وقت ملک و بیرون ملک مدارس المدینہ للبنین و للبنات کی کل تعداد 3049 ہےجن میں 145000مدنی منے اور منیاں فی سبیل اللہ (مفت) زیور تعلیم سے آراستہ ہورہے ہیں ۔

قارئین کرام! ان اعداد و شمار سے آپ ان دو شعبوں کے ماہانہ اور سالانہ اخراجات کا اندازہ لگاسکتے ہیں، ان میں کئی مقامات پر ہاسٹل بھی قائم ہیں جن میں رہائش پزیر طلبا کے کھانے پینے اور علاج کے مکمل اخراجات دعوت اسلامی کرتی ہے، اس کے علاوہ اساتذہ ودیگر عملے کی تنخواہیں وغیرہ اخراجات بھی شامل ہیں ۔قرآن و سنت کی اس عظیم خدمت میں ہمیں بھی اپنا حصہ ملا کر اپنی دنیا و آخرت کی بہتری کا سامان کرنا چاہیے، یقیناً اس کار خیر میں حصہ ملانا صدقہ جاریہ ہے کیونکہ یہ علم حاصل کرنے والے طلبا و طالبات جب تک علم دین پڑھتے پڑھاتے رہیں گے ہمیں بھی ثواب ملتا رہے گا ۔بے شک صدقہ و خیرات کرنے کے حوالے سے کئی آیات و احادیث موجود ہیں۔چنانچہ:

راہ خدا میں خرچ پر دو آیات مبارکہ:

اللہ کریم ارشادفرماتا ہے۔

وَ اَنۡفِقُوۡا فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ وَلَا تُلْقُوۡا بِاَیۡدِیۡکُمْ اِلَی التَّہۡلُکَۃِ وَاَحْسِنُوۡا اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیۡنَ

ترجمہ کنزالایمان:اور اللہ کی راہ ميں خرچ کرو اور اپنے ہاتھوں ہلاکت ميں نہ پڑو اور بھلائی والے ہوجاؤ بیشک بھلائی والےاللہ کے محبوب ہيں(البقرۃ:۲/۱۹۵)

مَثَلُ الَّذِیۡنَ یُنۡفِقُوۡنَ اَمْوَالَہُمْ فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ کَمَثَلِ حَبَّۃٍ اَنۡۢبَتَتْ سَبْعَ سَنَابِلَ فِیۡ کُلِّ سُنۡۢبُلَۃٍ مِّائَۃُ حَبَّۃٍوَاللّٰہُ یُضٰعِفُ لِمَنۡ یَّشَآءُ۔

ترجمہ کنزالایمانان کی کہاوت جو اپنے مال اللہ کی راہ ميں خرچ کرتے ہيں اس دانہ کی طرح جس نے اوگائيں سات باليں ہر بال ميں سو دانے اور اللہ اس سے بھی زيادہ بڑھائے جس کے لئے چاہے۔ (البقرۃ:۲/۲۶۱)

مفتی نعیم الدین مراد آبادی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ مذکورہ آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں:خواہ خرچ کرنا واجب ہو يا نفل تمام ابواب خير کو عام ہے خواہ کسی طالبِ علم کو کتاب خريد کردی جائے يا کوئی شفاخانہ بنا ديا جائے يا مردوں کے ايصال ثواب کے لئے تيجہ، دسويں، بیسويں، چالیسويں کے طريقہ پر مساکين کو کھانا کھلايا جائے۔

صدقہ کی فضیلت پر فرامین مصطفے:

﴿1﴾ بے شک مسلمان کاصدقہ عمر کو بڑھاتاہے اوربُری موت کوروکتاہے۔ (المعجم الکبیر)

﴿2﴾ صدقہ گناہ کو بجھاتاہے اوربری موت سے بچاتاہے۔(الترغیب و الترھیب)

﴿3﴾ صبح سویرے صدقہ دو کہ بلا صدقہ سے آگے قدم نہیں بڑھاتی۔ (المعجم الأوسط)

سُبْحٰنَ اللہ! راہ خدا میں صدقہ و خیرات کرنے کی بھی کیا ہی بات ہے ۔ذاسوچیں کہ اگر ہماری دی ہوئی رقم قرآن و سنت کی اشاعت پر خرچ ہو تو اس سے بڑھ کر کیا سعادت ہو سکتی ہے۔ آئیے دعوت اسلامی کے ساتھ مل کر قرآن وسنت کا پیغام عام کیجئے، دعوت اسلامی نے مدارس المدینہ اور جامعات المدینہ کے اخراجات کے لیے ٹیلی تھون کا سلسلہ شروع کیا ہے جس میں یونٹ بنائے ہیں اور ایک یونٹ 10000 دس ہزار روپے مختص ہوا ہے،کم ازکم ایک یونٹ اپنا ضرور ملائیے اگر نہیں ہو سکتا تو جتنا ممکن ہواتنا ہی حصہ ملا دیجئے نہ صرف خودبلکہ اپنے دوست احباب اور رشتہ داروں کو بھی اس کار خیر میں شرکت کی دعوت دیجئے۔ آئیے پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّمْکی ایک پیاری حدیث مبارکہ پڑھتے ہیں:صدقہ ستر قسم کی بلاؤں کو روکتا ہے جن میں آسان تر بلا کوڑھ کی بیماری اور سفید داغ ہے۔ (تاریخ بغداد)

جبکہ ایک حدیث مبارکہ میں آتا ہے کہ صدقہ مال کو کم نہیں کرتا بلکہ مال کو بڑھاتا ہے۔

اللہ کریم ہم سب کو قرآن وسنت کو عام کرنے اور اس میں اپنے مال کے ذریعے حصہ ملانے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمین!

Comments (1)
Security Code

Riaz

سبحان اللہ عزّوجل