Dawat e Islami Ki 43 Sala Khidmat

Dawat e Islami Ki 43 Sala Khidmat

August 29,2024 - Published 12 days ago

Dawat e Islami Ki 43 Sala Khidmat

دین اسلام کی تبلیغ میں دعوت اسلامی کی تینتالیس سالہ خدمات

1981 سےپوری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کا عظیم مشن امیر اہلسنت نے شروع کیا اور آج دنیا بھر میں علم ودانش کے مراکز جامعات المدینہ کا قیام، دینی واخلاقی عبادت و تربیت کےلئے مساجد کی تعمیرات،حفظ قرآن کےلئے مدارس کا تعلیمی جال، اسلامی تعلیمات پر مشتمل شعور وآگاہی کے بے شمار آن لائن کورسسز، بچوں بچیوں کے روشن مستقبل کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کےلئے قدیم وجدید کے حسین امتزاج سے قائم ہونے والے اسکولز، کالجز، علوم دینیہ وعصریہ کی حامل دار المدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی (DMIU) کا قیام ، 80 سے زائد خدمت دین کے ڈیپارٹمنٹس ، 180 سے زائد ممالک میں قرآن وسنت کی تبلیغ کے علمی اور خدمت انسانیت کے فلاحی ادارے ، زلزلہ، طوفان بادو وباراں قدرتی آفات سے متاثرہ ملکوں اور علاقوں میں سماجی ویلفیئر کے پروجیکٹ، فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی امداد کےلئے ضروریات زندگی کی فراہمی ،سرد وگرم لباس، بستر، خیمے ،پینے کا پانی ، ادویات،یتیم بچوں کی تعلیم وتربیت کےلئے آرفن ہاؤس وغیر،اسلامی رویات واخلاقیات کی اعلی مثال پیش کرتے ہوئے مبلغین صبح وشام تبلیغ دین و اصلاح نفوس میں شہر سے شہر ،ملک سے ملک پے درپے سفر میں مصروف، قرآن کی عظمت کا پرچار اور تلاوت قرآن کا شعور اجاگر کرنے کےلئے یوم تلاوت قرآن کا عالمی دن مناناپھر دیگر مذاہب کی عبادت گاہوں کو خرید کر اسلامی دینی تعلیمات و اخلاقیات سیکھانے کےلئے اہل ایمان کے لئے وقف کرنا۔ اس کے علاوہ اپنی اور ساری دنیا کی اصلاح کی کوشش میں دعوت اسلامی کے وہ عظیم کام جو اراکین شوری بانی دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری کے وژن کی تکمیل میں دنیاکے کونے کونے میں سرانجام دیتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

دعوت اسلامی کی صرف ڈیجیٹل خدمات پر اگرطائرانہ نظرڈالی جائے تو 40 ملین سے زائد لوگ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کی موبائل ایپلی کیشن، ویب سروسسز، آئی ٹی سافٹ ویئر اور دینی پروگرامز سے استفادہ کررہے ہیں دعوت اسلامی کی خدمت دین کا ہر لمحہ پہلے کی بانسبت اور زیادہ کامیابوں کی ایک نئی داستان رقم کررہاہے۔ یوم دعوت اسلامی کے عظیم موقع پر مقصوداس نابغہ روزگار، مرد درویش، اسلام کی روایاتوں کے زندہ کرنے والے عظیم مرد میدان کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے جس نے فقط اللہ اور اس کے رسول پر اعتماد کرتے ہوئے دین کی تبلیغ اور علم دین کی شمع پوری دنیا میں روشن کرنے کا بیڑا 2ستمبر 1981 کو اٹھایااور فقط تینتالیس سال میں 180سے زائد ممالک میں فیضان مدینہ اسلامک انسٹی ٹیوٹ کا نیٹ ورک قائم کیا جس کے تحت لاکھوں لوگ  اپنی ظاہری وباطنی اصلاح کے ساتھ دوسروں کی اصلاح کا باعث بن رہے ہیں۔ دعوت اسلامی کےفلاحی شعبہ ایف جی آر ایف کی ملک وبیرون ملک میں سماجی خدمات کا تذکرہ سپرد قلم کیاجائے تو بانی دعوت اسلامی کے وژن دوسروں کی ا صلاح کی عملی تعبیر پیش کیا ہوا نظر آتاہے۔ملک کی ہریالی ،شادابی اور باغ وبہار میں اضافہ کےلئے ایف جی آر ایف کی شجر کا ری مہم نے ہر پاکستانی کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔

2ستمبر 2024 دعوت اسلامی اپنے قیام کے تینتالیس سال مکمل کررہی ہے اور اس عظیم الشان موقع پر دعوت اسلامی کے اندرون ملک تنظیمی کاموں کو بہتر سے بہتر اندار میں کرنے اور تنظیمی نظم وضبط کو قائم کرنے کےلئے مشاورتی نظام کے تحت اصول وضوابط مقرر کرنے پر مامور پاکستان مشاورت آفس کی جانب سے ایک نیا پروگرام LMS Dawateislami App علم دین سیکھنے اور کامیابی کے مدارج مختلف امتحانات کےذریعے طے کرنے کےلئے متعارف کروارہا ہے۔

گویا دعوت اسلامی اسلامی اصولوں کے مطابق ہر دور کے تقاضوں کو پورا کرنے کےلئے نت نئے پروگرامز ، موبائل ایپس ، ویب سروسسز، لرننگ مینجمنٹ سسٹم، ڈونیشن سیل، فرض عبادات کو احسن طریقہ سے ادا کرنے کےلئے 3d اینی میشن اور سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم سے علمی مکالمے ، ٹھوس علمی مباحث ، اخلاق سنوارنے دینی پروگرام، عقائد ونظریات میں پختگی کےلئے اسلامی اسکالز کی علمی باتیں، معیشت واقتصادیات کو اسلامی قوانین کے مطابق چلانے کےلئے اسلامی فنانس کےکورسسز، شعبہ اقتصادیات کا قیام اور اس کے علاوہ بے شمار وہ دینی ، اخلاقی ،اصلاحی، سماجی، علمی ، روحانی کام جو دنیا بھر میں دعوت اسلامی کے دینی مراکز میں بخوبی دیکھے جاسکتے ہیں۔

یوم دعوت اسلامی کے سنہری موقع پر اہل ایمان عاشقان رسول شیخ طریقت ، امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس قادری کو خراج تحسین اور سپاس عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے علم دین سیکھنے ،سنت رسول کے مطابق زندگی سنوارنے ، ظاہری وباطنی اصلاح کرنے کےلئے تبلیغ قرآن وسنت کی عظیم دینی تحریک دعوت اسلامی عطا کی ۔

Comments (0)
Security Code