Book Name:Husn-e-Ikhlaq ki barkatain

بَیان  کا خلاصہ

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!آج کے بَیان  میں ہم نے اچھے اَخلاق کی بَرَکتوں کے مُتَعَلِّق سُنا کہ٭اچھے اَخلاق قُربِ مُصْطَفٰے کا ذَرِیْعہ ہیں،٭اچھے اَخلاق والے کامِل مومِن ہیں،٭اچھے اَخلاق دل جیتنے کا زبردست نُسْخہ ہے،٭اچھے اَخلاق کی بَرَکت سے گناہوں میں مُبْتَلا  لوگوں کی اِصلاح کا سامان ہوجاتا ہے،٭اچھے اخلاق کی بَرَکت سے غیر مسلموں کو دَولتِ ایمان نصیب ہوتی ہے،٭اچھے اخلاق کی بَرَکت سے دِین کا کام خُوب تَرَقّی کرتا ہے،٭اچھے اَخلاق کی بَرَکت سے دُشمن بھی دوست بن جاتے ہیں،٭اچھے اَخلاق کی بَرَکت سے اِنْفِرادی کوشش میں مشکلات پیش نہیں آتیں،٭اچھے اَخلاق کی بَرَکتیں اَولاد کوبھی نصیب ہوتی ہیں۔اللہ پاک ہمیں بھی اچھے اَخلاق کی لازوال دَولت سے مالا مال فرمائے اور بَداَخلاقی سے ہماری حفاظت فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                      صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! بَیان کو اِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت،چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعَادَت حاصِل کرتی ہوں۔رسولِ پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے:جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔([1])

سُنَّتیں عام کریں دِین کا ہم کام کریں       نیک ہوجائیں مُسَلمان مدینے والے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                     صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

زُلفوں اور سر کے بالوں وغیرہ  کی سنتیں اور آداب


 

 



[1] مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،الفصل الثانی،۱/۵۵،حدیث:۱۷۵