Book Name:Husn-e-Ikhlaq ki barkatain

٭ جُھوٹ،خِیانت،وعدہ خِلافی سب بداَخْلاقی کی شاخیں ہیں۔(مرآۃ المناجیح،۶/ ۴۳۶)٭بد اَخْلاقی آپس کے اِختلاف کا باعِث ہے۔(احیاء العلوم،۲/۵۶۹بتغیر قلیل) ٭بد اَخْلاقی آپس میں بُغض و حَسَد اور جُدائی پیدا کرتی ہے۔(احیاء العلوم،۲/۵۶۹)٭بداَخْلاقی سےرَسولِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے پناہ طَلَب فرمائی۔(ابوداود،کتاب الوتر،باب فی الاستعاذۃ،۲/۱۳۰،حدیث:۱۵۴۶ماخوذاًو مفہوماً)٭بد اَخْلاقی و بدزبانی سے اللہ پاک ناراض ہوتا ہے،٭بد اَخْلاقی کے سبب گاہک دُکاندار کے پاس آتے ہوئے ہچکچاتے ہیں،٭بداَخْلاقی بُرا شگون ہے۔(کنز العمال،کتاب الاخلاق،قسم الاقوال،الباب الثانیالخ ،الجزء۳،۲/۱۷۸،حدیث:۷۳۴۳) ٭بداَخْلاقی اگر اِنسانی شکل میں ہوتی تو وہ (بہت)بُرا آدمی ہوتا۔(کنز العمال،کتاب الاخلاق،الفصل الاول،الجزء الثالث۳،۲ /۱۷۸، حدیث: ۷۳۵۱)٭اللہ پاک کے نزدیک سب سے بڑی بُرائی بُرے اَخْلاق ہیں۔(جامع الاحادیث،۱۹/۴۰۶،حدیث: ۱۴۹۲۲ملخصاً) ٭ بےشک بے حیائی اور بد اَخْلاقی کا اسلام کی کسی چیز سے کوئی تَعَلُّق نہیں۔(مسند احمد،مسند البصریین، حدیث ابی عبد الرحمن، ۷/۴۳۱، حدیث: ۲۰۹۹۷)٭بد اَخْلاقی نیکی کی دعوت میں بہت بڑی رُکاوٹ ہے، ٭بد اَخْلاقی سے بسااَوقات میاں بیوی میں طَلَاق کی نَوبَت آجاتی ہے،٭بداَخْلاقی کی نَحوست سے گھر کا سُکون بَرباد ہوجاتا ہے، ٭بداَخْلاق ایک گُناہ سے تَوبہ کرتا ہے تو اُس سے بدتَر گُناہ میں گِرِفتار ہوجاتا ہے۔(جامع الاحادیث للسیوطی،قسم الاقوال،۲/ ۳۷۵، حدیث: ۶۰۶۴)٭بداَخْلاق شخص کو بارہا ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے،اَلْغَرَض بداَخْلاقی کثیر بُرائیوں کا مَجموعہ اور دُنیا و آخِرت میں ہلاکت و بَربادی کا سبب ہے۔اللہ کریم سب مسلمانوں  کو بُرےاَخْلاق کی نَحوست سے محفوظ فرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

بھاگتے ہیں سُن لے بد اَخْلاق اِنساں سے سبھی          مُسْکرا کر سب سے مِلنا دل سے کرنا عاجِزی

(وسائل بخشش مرمم،ص۶۹۸)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                     صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!ابھی ہم نے بداَخْلاقی کے دِینی و دُنیوی نُقصانات کے بارے میں سُنا،