Book Name:Husn-e-Ikhlaq ki barkatain

ذیلی حلقے کے8  مَدَنی  کاموں میں مشغول ہوجائیے۔ذیلی حلقے کے8  مَدَنی کاموں میں سے روزانہ کاایک  مَدَنی کاممدرسۃُ المدینہ بالغاتمیں پڑھنایاپڑھانابھی ہے۔فی ذَیلی حلقہ کم از کم ایک مدرسۃ المدینہ (بالِغات) کا اہتمام کیجئے،مدرسۃُ المد ینہ میں پڑھنے والیوں کا ہَدَف کم از کم 12اسلامی بہنیں ہیں،(دورانیہ زیادہ سے زیادہ1گھنٹہ 12 مِنَٹ) صبح 8:00 تااذانِ عصر تک کسی بھی وقت(با پردہ جگہ میں ) ترکیب کی جا سکتی ہے، دُرُست قرآنِ پاک پڑھنا سکھانے کے ساتھ ساتھ غُسل، وُضُو،نماز، سُنّتیں،  دُعائیں نیز عورتوں کے شرعی مسائل وغیرہ زبانی نہیں بلکہ مکتبۃ المدینہ سے شائع کردہ کتاب ''اسلامی بہنوں کی نماز'' سے د یکھ دیکھ کر سکھایئے، مدرسۃ المدینہ (بالغات )''مدنی پھولوں ''کے مطابق لگایئے، ٭ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ مدرسۃُ المدینہ بالغات میں حاضِری کی بَرَکت سے اچھی صُحبت مُیسّرآتی ہے۔٭مدرسۃُ المدینہ بالغات کی بَرَکت سے قرآنِ کریم پڑھنے سُننے کی سعادت ملتی ہے ٭مدرسۃُ المدینہ بالغات کی بَرَکت سے مَدَنی انعامات پر عمل کا جذبہ ملتا ہے٭ مدرسۃ المدینہ (بالغات ) عِلْمِ دِیْن  سیکھنے سکھانے کا بھینہایت مُوثر ذریعہ ہے  اور دِین کی باتیں سیکھنے کی فضیلت کے بارے میں منقول ہے کہ اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ نے حضرت سیِّدُنا مُوسیٰ کَلِیْم ُاللہعَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی طرف وَحْی فرمائی: بھلائی کی باتیں خُود بھی سیکھو اور دوسروں کو بھی سکھاؤ،میں بھلائی سیکھنے اورسکھانے والوں کی قبروں کو روشن فرماؤں گا تاکہ ان کو کسی قسم کی وَحشت نہ ہو۔(حِلیۃُ الاَولِیاء، ۶/۵،حدیث۷۶۲۲)

آئیے! تر غیب کے لئے مدرسۃ المدینہ (بالغات) کی ایک مدنی بہار سنئے اور جھومئے۔ چنانچہ

گناہوں بھری زندگی سے نَجات“

    بابُ المدینہ(کراچی) میمن سوسائٹی میں رہائش پذیر ایک اسلامی بہن جن کے شب و روز اللہ کریم کی نافرمانی میں بسر ہو رہے تھے ، ناچ گانوں کاجنون کی حد تک شوق تھا،قرب و جوار میں ہونے والی شادی بیاہ کی تقریبات میں انہیں گانے اور ڈانس کے لیے بلایا جاتا تھا مَعَاذَ اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ۔ سینکڑوں گانے ان کو نہ صرف زبانی یاد تھے بلکہ ان میں سے ہر گانے پر ڈانس بھی کر سکتی تھی۔ان ہی بے ہودگیوں میں ان