Book Name:Husn-e-Ikhlaq ki barkatain

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!ہمارےبُزرگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہِم اَجْمَعِیْن نے اپنے اَخلاق کی بدولت جس طرح بھولے بھٹکے لوگوں کی اِصلاح کا فَریضہ سَراَنجام دِیا وہ اپنی مثال آپ ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اِصلاحِ اُمّت اور  نیکی کی دعوت کا یہ مُبارَک سِلْسِلہ اب بھی جاری و ساری ہے اور آج کے اِس پُرفِتَن دور میں بھی ایسی کئی نیک ہستیاں اِس دُنیا میں جَلْوَہ گَر ہیں کہ جِن کے عُمدہ اَخلاق کی بَرَکت سے بے شُمار لوگوں کی اِصلاح ہوئی اور غیر مسلموں(Non muslims)نے اِسلام قَبول کیا۔اِنہی ہستیوں میں سے پندرھویں صَدِی کی عظیم عِلْمی و رُوحانی شَخْصِیَّت،شَیْخِ طَرِیْقَت،امِیرِ اَہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادِرِی رَضَوِی ضِیائی دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ کی ذاتِ بابَرَکات بھی ہے کہ جن کی شب و روز کوشِشوں اورعُمدہ اَخلاق کی بدولت کثیر لوگوں کی زِندگیوں میں مَدَنی اِنقلاب برپا ہوجاتا ہے۔آئیے!اِس وَلیِ کامِل کے اَخلاق سے مُتَأَثِّر ہوکر دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہونے والے ایک اسلامی بھائی کی مَدَنی بہار سُنئے اور اِس سے حاصِل ہونے والے مَدَنی پُھولوں کو اپنے دِل کے مَدَنی گلدستے میں سجانے کی کوشِش کیجئے چُنانچہ

کمالِ ضَبْط کا مظاہَرہ!

یہ اُن دنوں کی بات ہے جب دعوتِ اسلامی کا ہفتہ وار سُنّتوں بھرا اِجتماع دعوتِ اسلامی کے اَوَّلین مَدَنی مرکز”گلزارِ حبيب مسجد“گلستانِ شفیع اوکاڑوی(سولجر بازار)بابُ المدینہ کراچی ميں ہوتا تھا۔قِبلہ اَمیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اِجتماع ميں شِرکت کے لئے اسلامی بھائیوں کے ساتھ جب سِنيما(سِنے۔ما) گھر کے قريب سے گزرے توايک نَوجوان جو فِلْم کا ٹکٹ لينے کی غَرَض سے قِطار ميں کھڑا تھا اُس نے (مَعَاذَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ) بُلند آواز سے اَمیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو مخاطَب کرکے کہا:”مولانا بڑی اچھی فلم لگی ہے آکر ديکھ لو۔“اِس سے پہلے کہ آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ہمرا ہ اسلامی بھائی جذبات ميں آکر کچھ کرتے اَمیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بُلند آواز سے اُسے سلام کیا اورقریب پہنچ کر بڑی ہی نَرمی کے ساتھ اِنْفِرادی کوشِش کرتے ہوئے اِرْشاد فرمايا:بيٹا!ميں فلميں نہيں ديکھتاالبتّہ آپ نے مجھے دعوت پيش کی تو ميں نے سوچا کہ آپ کو بھی دعوت پيش کروں!ابھی اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ گلزارِ حبيب مسجد ميں سُنّتوں بھرا اِجتماع ہوگا ،آپ سے شرکت کی