Book Name:Husn-e-Ikhlaq ki barkatain

توڑے تم اُس سے تَعَلُّق جوڑو۔([1])

حضرت سَیِّدُنا عبدُاللہ بن مُبارَک رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:خُوش مزاجی سے مُلاقات کرنا، خُوب بھلائی کرنا اورکسی کو تکلیف نہ دینا،اچھے اَخْلاق میں سے ہے۔([2])

ہو اَخْلاق اچّھا ہو کِردار سُتھرا                  مُجھے مُتَّقِی تُو بنا یاالٰہی

(وسائلِ بخشش مرمم، ص۱۰۴)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                              صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اچھے اَخلاق کی بَرَکتوں  میں سے ایک بَرَکت یہ بھی ہے کہ جس کی شَخْصِیَّت اچھے اَخلاق کی خُوبی سے آراستہ ہوگی وہ اُسی قَدَر تَرَقّی کی منزِلیں طے کرتا اور خوب فائدے سمیٹتا ہے۔اِس بات کو یُوں سمجھئے کہ بعض دکانداروں کی دُکانوں پر گاہکوں کا بے حد  رَش رہتا ہے اور کثیر لوگ اُن کی دُکانوں کا رُخ کرتے اور خریداری کرتے ہیں،اُن کی کامیاب دُکانداری کا ایک راز یہ بھی ہوتا ہے کہ وہ اپنے گاہکوں سے نہایت اچھے اَخلاق سے پیش آتے ہیں،اُنہیں چائے،بسکٹ اورٹھنڈے مشروبات(Cold Drink) وغیرہ پیش کرتے ہیں،گاہک ایک چیز دِکھانے کا مطالَبہ کرے تو وہ 10چیزیں اُس کے سامنے رکھ دیتے ہیں۔اَلْغَرَض گاہک(Customer)کے ساتھ اُن  کا اَخلاق اِس قدر اچھا ہوتا ہے کہ وہ خریداری کئے بغیر نہیں جاتا،بالفرض کوئی گاہک دُکان دار کے ساتھ بدسُلوکی بھی کرجائے تو دُکاندار اُسے خندہ پیشانی سے برداشت کرلیتا ہے اور گاہک نہیں ٹُوٹنے دیتا۔اب ذرا ہم اپنا اِحتساب کریں کہ کیانئے اسلامی بھائیوں پر اِنْفِرادی کوشش کے دوران ہمارا اَنداز بھی ایسا میٹھا میٹھا ہوتا ہے؟ کیا اسلامی بھائیوں سے ملاقات کے وَقْت ہمارے چہرے پر بھی


 

 



[1] شعب الایمان،باب فی صلۃ الارحام،۶/۲۲۱،حدیث:۷۹۵۶

[2] ترمذی،،کتاب البروالصلۃ،باب ماجاء فی حسن الخلق،۳/۴۰۴، حدیث:۲۰۱۲