Book Name:Husn-e-Ikhlaq ki barkatain

۲/ ۷۲۷، حديث: ۱۰۰۱ملتقطاً)

مِرے اَخْلاق اچھے ہوں مِرے سب کام اچھے ہوں    بنا دو مجھ کو تم پابندِ سُنّت یارسولَ الله

(وسائلِ بخشش مرمم،ص۳۳۲)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

12مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام”مدرسۃُ المدینہ بالِغان“

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!سُنا آپ نے کہ ربِّ کریم اور  رسولِ پاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّمکو اچھے اَخلاق کس قدر پسند ہیں کہ حاتِم طائی جو ایک غیر مسلم تھا لیکن اُس کے اچھے اخلاق کی وجہ سے اُس کی بیٹی کو غلامی سے نجات مل گئی۔ذرا سوچئے کہ اب جو مسلمان اچھے اَخلاق کی دَولت سے مالا مال ہوگا تو اُسے اور اُس کی اَولاد کو اِس کی کیسی کیسی بَرَکتیں نصیب ہوں گی۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ عاشِقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول ہمیں اچھے اخلاق اپنانے اور اُس پر ہمیشگی اِختیار کرنے کامدنی ذِہْن عطا کرتا ہے، لہٰذا بداَخلاقی سے پیچھا چھڑانے اور اچھے اَخلاق کے زیور سے آراستہ ہونے کے لئے 12 مَدَنی  کاموں میں مشغول ہوجائیے۔12 مَدَنی کاموں میں سے روزانہ کاایک  مَدَنی کاممدرسۃُ المدینہ بالِغانمیں پڑھنایاپڑھانابھی ہے۔

٭اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّمدرسۃُ المدینہ بالِغان کی بَرَکت سے دُرُسْت قرآنِ کریم پڑھنا نصیب ہوتا ہے ٭مدرسۃُ المدینہ بالِغان نماز،وُضو اور غُسْل وغیرہ ضروری اَحکام سیکھنے کابہترین ذَرِیْعہ ہے ٭ مدرسۃُ المدینہ بالِغان میں حاضِری کی بَرَکت سے اچھی صُحبت مُیسّرآتی ہے۔٭مدرسۃُ المدینہ بالِغان کی بَرَکت سے قرآنِ کریم پڑھنے سُننے کی سعادت ملتی ہے٭مدرسۃُ المدینہ بالغان  کی بَرَکت سے علمِ دین کی دَولت نصیب ہوتی ہے٭مدرسۃُ المدینہ بالِغان کی بَرَکت سے مَدَنی انعامات پر عمل کا جذبہ ملتا ہے٭مدرسۃُ المدینہ