Book Name:Husn-e-Ikhlaq ki barkatain

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!سُنا آپ نے کہ شَیْخِ طریقت،امیراہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا اِنْفِرادی کوشِش کرنے کا طریقہ بھی کتنا پیارا تھا!اگر آپ اُس نادان کی نامناسِب حَرَکت پر غُصّے میں آجاتےاور کوئی سخت بات کہہ دیتے تو کبھی بھی ایسے مَدَنی نتائج برآمد نہ ہوتے،لہٰذا اگر ہم بھی اِصلاحِ اُمّت کا درد اپنے سینے میں رکھتے ہیں تو اچھے اَخلاق،عاجِزی،صَبْر اورنَرمی کو اپنی طبیعت میں شامل کرلیں کیونکہ  بُرے  اَخْلاق عمل کو بھی خراب کردیتے ہیں جیسا کہ

  نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ نے اِرْشاد فرمایا:اچھے اخلاق گناہ کو اِس طرح پگھلا دیتے ہیں جس طرح پانی برف کو پگھلادیتا ہے اور بُرے اخلاق عمل کو ایسے خراب کرتے ہیں جیسے سِرکَہ شہد(Honey) کو خراب کردیتا ہے۔(معجم کبیر،۱۰/ ۳۱۹،حدیث: ۱۰۷۷۷)

 آئیے!بُرےاَخْلاق کے چند دِینی اور دُنیوی نُقصانات کے بارے میں سُنتے ہیں چُنانچہ

بداَخْلاقی کے دِینی و دنیوی نُقصانات

٭بداَخْلاقی نَحوست ہے،٭بداَخْلاقی خُود بھی بدعَمَلی ہے اور بہت سی بدعَمَلِیوں کا ذَرِیْعہ ہے۔ مرآۃُ المناجیح،۶/۴۳۶(٭جُھوٹ،خِیانت،وعدہ خِلافی سب بداَخْلاقی کی شاخیں ہیں۔(مرآۃ المناجیح،۶/ ۴۳۶) ٭بد اَخْلاقی آپس کے اِختلاف کا باعِث ہے۔(احیاء العلوم،۲/۵۶۹بتغیر قلیل)٭بد اَخْلاقی آپس میں بُغض و حَسَد اور جُدائی پیدا کرتی ہے۔(احیاء العلوم،۲/۵۶۹)٭بداَخْلاقی سےرَسولِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے پناہ طَلَب فرمائی۔(ابوداود،کتاب الوتر،باب فی الاستعاذۃ،۲ /۱۳۰،حدیث: ۱۵۴۶ماخوذاًو مفہوماً)٭بد اَخْلاقی و بدزبانی سے اللہ پاک ناراض ہوتا ہے،٭بد اَخْلاقی کے سبب گاہک دُکاندار کے پاس آتے ہوئے ہچکچاتے ہیں،٭بداَخْلاقی بُرا شگون ہے۔(کنز العمال،کتاب الاخلاق، قسم الاقوال،الباب الثانی…الخ ،الجزء۳، ۲/ ۱۷۸،