Book Name:Sarkar ﷺ ki Jawani Ke Waqeaat

آمنہ کے پِسر،حلیمہ کے دِلبر،مَحبوبِ ربِّ اَکْبَر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اِس رشتے کو اپنے چچاابو طالِب اور خاندان کے دوسرے بڑے بُوڑھوں کے سامنے پیش فرمایا۔سارے خاندان والوں نے نِہایت خُوشی کے ساتھ اِس رشتے کو مَنظور کر لِیااورنکاح کی تاریخ مُقَرَّر ہوئی،سَرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ حضرت حمزہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ وغیرہ اپنے چچاؤں،خاندان کے دوسرے اَفراد اور شُرَفَائے بَنِی ہاشِم و سَردارانِ مُضَر کو اپنے ساتھ لے کر حضرت سَیِّدَتُنا  بی بی خدیجہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا  کے مکان پر تشریف لے گئے اور نِکاح ہوا۔ اِس نِکاح (Marriage)کے وَقْت ابُوطالِب نے نِہایت فصیح و بلیغ خطبہ پڑھا۔( شرح زرقانی، تزوجہ علیہ السلام من خدیجۃ،۱/،۳۷۵،۳۷۶ملخصاً)جس کا تَرْجَمہ ہے کہ تمام تعریفیں اُس خدا عَزَّ  وَجَلَّ کے لئے ہیں جس نے ہم لوگوں کو حضرت سَیِّدُنا اِبراہیم(عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام )کی نَسْل اور حضرت سَیِّدُنا اسمٰعیل (عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام )کی اَوْلاد میں بنایا اور ہم کو مَعَدْ اور مُضَر کے خاندان میں پیدا فرمایا،اپنے گھر (کَعْبَہ)اور اپنے حَرَم کانگہبان بنایا،ہم کو عِلْم و حِکمت والا گھر اور اَمْن والا حَرَم عطا فرمایا اور ہم کو لوگوں پر حاکِم بنایا۔یہ میرے بھائی کا فَرْزَنْد(بیٹا)محمد بن عَبْدُاللہ(صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ) ہے۔یہ ایک ایسا جوان ہے کہ قُرَیْش کے جس شخص کا بھی اِس کے ساتھ مُوَازَنَہ کیا جائے یہ اُس سے ہر شان میں بڑھا ہوا ہی رہے گا۔ ہاں مال اِس کے پاس کم ہے لیکن مال تو ایک ڈھلتی ہوئی چھاؤں اور اَدَل بَدَل ہونے والی چیز ہے۔میرا بھتیجا محمد(صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ)وہ ہے جس کے ساتھ میری قَرابت اور قُربَت و مَحَبَّت کو تم لوگ اچھی طرح جانتے ہو۔وہ حضرت خَدِیجہ بنتِ خُوَیْلَد رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاسے نِکاح کرتا ہے اور میرے مال میں سے بیس(20)اُونٹ مہر مُقَرَّر کرتا ہے اور اِس کا مُسْتَقْبِل بہت ہی روشن،عظیمُ الشَّان اور جَلِیْلُ الْقَدْر ہے۔ (شرح زرقانی، تزوجہ علیہ السلام من خدیجۃ،۱/ ۳۷۶ ملخصاً ومدارج النبوۃ ، قسم دوم ، باب دوم ،۲/۲۸)اُن کے بعد حضرت سَیِّدَتُنا بی بی خَدِیجہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا  کے چچا زاد