Book Name:Allah Say Muhabbat Karnay Walon Kay Waqiat

تعالٰی ان کو اپنے جمال کا مشاہدہ کراتی ہے اوروہ اس کو اس طرح دیکھتے ہیں کہ ان کے دل اس کی محبت میں آبادہوتے ہیں اور ان کی ارواح اس سے ملاقات کے لئے اُڑتی رہتی ہیں،وہ دنیا و آخرت کے بادشاہ ہیں۔''پھراس شخص نے رونا شروع کر دیااور دعاکی: ''یا اللہ عزَّوَجَلَّ!ان اولیائے کرام جیسے اعمال کی مجھے بھی توفیق دے اور مجھے بھی ان کے ساتھ ملا دے ۔'' پھر اس نے ایک زور دار چیخ ماری اور زمین پر تشریف لے آیااور اس کی روح قفسِ عنصری سے پرواز کر گئی۔اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی قسم!یہ خائفین کی صفات اورعارفین کی علامات ہیں۔

رہے ذِکر آٹھوں پَہَر میرے لب پر

مِری زندگی بس تری بندگی میں

نہ ہوں اَشک برباد دنیا کے غم میں

مجھے اولیا کی مَحبَّت عطا کر

 

تِرا یاالٰہی تِرا یاالٰہی

ہی اے کاش گزرے سدا یاالٰہی

محمد کے غم میں رُلا یاالٰہی

تُو دیوانہ کر غوث کا یاالٰہی

(وسائلِ بخشش مُرمّم،ص 106)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                               صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! یقیناً ہمیں بھی اپنے اندراللہ  تعالٰی کی محبت پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے ایک بار اپنے نبی حضرت سیدنا داؤد عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامسے فرمایا:اے داؤد(عَلَیْہِ السَّلَام) ! اگرتُو مجھ سے مَحَبَّت کرنا چاہتاہے تو دُنیا کی مَحَبَّت کو اپنے دل سے نکال دے، کیونکہ میری اور دُنیا کی مَحَبَّت ایک دل میں جمع نہیں ہوسکتیں، اے داؤد(عَلَیْہِ السَّلَام) ! جو مجھ سے مَحَبَّت کرتاہے وہ رات کو میرے حُضُور تہجدادا کرتاہے، جبکہ لوگ سورہے ہوتے ہیں، وہ تنہائی میں مجھے یاد کرتاہے، جب غافل لوگ میرے ذِکْر سے غَفْلت میں پڑے ہوتے ہیں،وہ میری نعمت پر شکراَداکرتا ہے، جبکہ بُھولنے