Book Name:Aala Hazrat ki Ilmi Khidmaat

کے لحاظ سے قادِری تھے۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے والد ماجد کا نام مولانا نقی علی خان(رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ)اوردادا  کا نام مولانا رضا علی خان (رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ)ہے۔(1) آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کا پیدائشی نام”محمد“ ہے، والِدہ ماجِدہ”اَمَّن میاں“پکارتی تھیں،والد ِماجد ودیگر رشتے داروں نے ”احمد میاں“ اوردادا نے ”احمد رضا“ نام رکھا۔تاریخی نام اَلْمُخْتَاراور،اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ اپنے نام سے پہلے ”عبدُالمصطفٰی“لکھا کرتے تھے۔(2) جس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ اپنے مشہورِ زمانہ نعتیہ دِیوان”حدائق ِ بخشش“ میں فرماتے ہیں:

خَوف نہ رکھ  رضا ؔؔؔؔؔ  ذرا  تُو تو ہے عَبدِ مُصْطَفٰے     تیرے لئے اَمان ہےتیرے لئے اَمان ہے

(حدائقِ بخشش،ص۱۷۹)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

دِین کی خِدمَت کا انوکھا جَذبَہ

    حضرت علامہ مولانا بد رُالدِّین قادریرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں:صدرُ الشّریعہ حضرت علامہ مولانامحمدامجدعلی اعظمیرَحْمَۃُ اللّٰہِتَعَالٰی عَلَیْہنےقرآنِ مجیدکےصحیح اورآسان ترجمے کی ضرورت پیش کرتےہوئے اعلیٰ حضرت امام احمدرضاخانرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی عَلَیْہسے ترجمہ کرنےکی گُزارش کی اورآپرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی عَلَیْہنے وعدہ بھی فرمالیا، لیکن دِینی مَسائل میں بہت زیادہ مشغول ہونے کی وجہ سے ترجمہ کروانے میں تاخیر ہوتی رہی ،بالآخرآپرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی عَلَیْہنے فرمایا: ترجمےکے لیے میرے پاس الگ سے کوئی وقت نہیں ہے،اس لئے آپرَحْمَۃُاللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ رات میں سوتے وقت یا دن میں

مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ

[1] …فاضل بریلوی علمائے حجاز کی نظر میں،ص۶۷بتغیر قلیل

2 …تجلیات امام احمد رضا، ص۲۱بتغیر قلیل