Book Name:Aala Hazrat ki Ilmi Khidmaat

نورانی چہرے والے بُزرگ بیٹھے ہوئے ہیں۔میں نے اُنہی میں سےایک سے پوچھا کہ یہ بزرگ کون ہیں؟انہوں نے فرمایا:یہ سُنّیوں کے امام،اِمام احمدرضاخانرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ ہیں۔اس طرح مَدَنی قافلے کی بَرَکت سے اعلیٰ حضرت امام احمدرضاخانرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی خواب میں زِیارت نصیب ہو گئی اور مَدَنی قافلے کی بَرَکت سے مجھے   دعوت ِ اسلامی کامدنی  ماحول بھی مُیَسَّرْ ہو گیا۔

اعلیٰ حضرت سے ہمیں تو پیار ہے      اِنْ شَاۤءَ اللہ اپنا بیڑا پار ہے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

عصری عُلوم کے ذریعے خدمتِ دین

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دُنیاوی عُلوم و فنون میں”سائنس“اور”ریاضی“کوبڑی قدر ومنزلت کی نگاہ سےدیکھاجاتا ہے۔فی زمانہ ان عُلُوم کے ماہرین خُود کومُعاشرے کاقابل اور اَہَم ترین فردسمجھتے ہیں۔جبکہ ہمارے اَسلافِ كرام،رِضائے الٰہی کی خاطردِین کوپھیلانے کے لئے یہ عُلُوم  سیکھتےسِکھاتے آئے ہیں،حالانکہ اُس دور میں یہ جدید سہولیات  بھی موجود نہ تھیں، جو ہمارے زمانے میں پائی جاتی ہیں، مگر تاریخ گواہ ہے کہ مسلمانوں نےسائنس و ریاضی کے میدانوں میں لائقِ تحسین کارنامےسر انجام دیئے،اِنہی میں سے ایک عَظِیْم ہستی سیدی اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ بھی ہیں  جنہوں نے ایک صَدِی پہلے سائنس و ریاضی میں بہترین دِینی  خدمات پیش  کیں۔آپرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی علمِ سائنس پر بڑی گہری نظر تھی ،آپ علمِ سائنس کو اسلام کی روشنی میں دیکھتے اور پَرکھتے تھے، اگر اِس کے نظریات اسلام کے مُطابق ہوتے تو اُن کوقبول فرمالیتےاوراگراسلامی نظریات کے خلاف ہوتے تو ان کو ٹُھکرا دیا کرتے تھے اوران کا رَدّ کرتے ہوئے اس موضوع پر اسلامی مؤقف اورنظریہ کوواضح فرمادیتے۔ آئیے!علمِ سائنس ورِیاضی کے بارے میں اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہِتَعَالٰی عَلَیْہکی زِندگی کے کچھ