Book Name:Qaboliyat e Dua Kay Waqiyat

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

12 مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”ہفتہ وار سُنّتوں بھرااجتماع“

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!فیضانِ دُعا سے مالا مال ہونے،دُعامیں رِقّت و سوز پانے اور دُعا کے آداب سیکھنے سکھانے کیلئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہ کر ذیلی حلقے  کے 12 مَدَنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصَّہ لیجئے ۔ذیلی حلقے کے12 مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام”ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنا “بھی ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ سُنّتوں بھرے اجتماع میں مانگی جانے والی دُعائیں ضَرور رنگ لاتی ہیں، کیونکہ وہاں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کے نیک بندوں کا ذکرِ خیر ہوتا ہےاور جس جگہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کے نیک بندوں کا ذکرِ خیر کِیا جائے تو وہاں رحمتِ الٰہی کی چھما چھم بارشیں برستی ہیں جیسا کہ

 حضرت سیِّدُنا امام سُفْیان بِن عُیَیْنہ (عُ۔یَیْ۔نَہ)فرماتے ہیں:عِنْدَ ذِکْرِ الصّٰلِحِیْنَ تَنَزَّلُ الرَّحمَۃُ یعنی نیک لوگوں کے ذِکر کے وقت رحمتِ الٰہی اُترتی ہے۔([1])ذرا سوچئے کہ جہاں چھما چھم رحمتیں برس رہی ہوں وہاں دُعائیں کیوں قبول نہ ہوں گی۔اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  فرماتے ہیں:جماعت میں بَرَکت ہے اور مسلمانوں کے مجمع میں دُعا مانگنا قبولیت کے قریب تر ہے عُلَماء فرماتے ہیں: جہاں چالیس (40)نیک مُسلمان جَمع ہوتے ہیں اُن میں سے ایک ولیُّ اللہ ضَرور ہوتاہے۔([2])لہٰذا ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع میں پابندی کے ساتھ شرکت کو اپنامعمول بنالیجئے، سُنّتوں بھرے اجتماع میں مانگی جانے والی دُعاؤں کے ثمرات کس طرح ظاہر ہوتے ہیں۔سنئے اور جھومئے چنانچہ

اجتماعی دُعا میں توبہ کی توفیق مل گئی


 

 



[1] حلیۃ الاولیاء،۷/۳۳۵، حدیث: ۱۰۷۵۰

[2] فتاوٰی رضویہ،۲۴/۱۸۴ بتغیر قلیل