Book Name:Aankhon Ko Gunahon Se Bachana
حافظہ کمزور کرتا ہے* ناجائز وحرام دیکھنا شرم وحیا کو ختم کرتا ہے* ناجائز وحرام دیکھنا دلوں میں برے خیالات اور شہوت پیدا کرتا * ناجائز وحرام دیکھنا مزید بڑے بڑے گناہوں کا سبب ہے *ناجائز وحرام دیکھنا ذکر اللہ سے غافل کرتا ہے * ناجائز وحرام دیکھنا عبادات کی لذت ختم کر دیتا ہے * ناجائز وحرام دیکھنا نیکیوں سے دور کر دیتا ہے ۔
ناجائز دیکھنے سے بچنے کے فائدے؟
* جو ناجائز وحرام دیکھنے سے بچتا ہے اسے نورِ ایمان نصیب ہوتا ہے* * جو ناجائز وحرام دیکھنے سے بچتا ہے اسے عبادت کی لذت نصیب ہوتی ہے * جو ناجائز وحرام دیکھنے سے بچتا ہے اسے پاکیزگی نصیب ہوتی ہے * جو آنکھ ناجائز وحرام سے بچے روزِ قیامت وہ عذابِ الہٰی سے محفوظ ہو گا * جو ناجائز وحرام دیکھنے سے بچتا ہے وہ شیطانی وسوسوں اور کئی گناہوں سے محفوظ رہتا ہے * جو ناجائز وحرام دیکھنے سے بچتا ہے وہ لوگوں کی تہمتوں سے محفوظ رہتا ہے ۔
ناجائز دیکھنے سے بچنے کے طریقے
*عِلْمِ دین حاصِل کیجئے !*آنکھوں کا قُفْلِ مَدِیْنہ لگا تے ہوئے اکثر نِگاہیں نیچی رکھئے، راہ چلتے وَقْت اور دورانِ سفر جب ڈرائیونگ نہ کر رہے ہوں تو بلاضرورت اِدھر اُدھر دیکھنے، سائن بورڈ پڑھنے نیز گھر کے برآمدوں سے باہَر جھانکنے وغیرہ سے پرہیز کیجئے !*آنکھوں کی حِفَاظَت کے فضائل اور بدنِگاہی کے عَذابات کا مُطَالعہ کیجئے !*موبائل اور انٹرنیٹ کا استعمال صِرف ضرورت کے مُطَابِق اور وہ بھی شریعت کے دائِرے میں رہ کر کیجئے! اِن کے اِسْتِعْمَال کے مُتَعَلِّق شَرْعِی اِحْتِیَاطیں بھی سیکھئے*صِرْف اور صِرْف 100فیصد اسلامی چینل مدنی چینل ہی دیکھئے !اس کے عِلاوہ گُنَاہوں بھرے چینل دیکھنے، فلموں ڈراموں کے ذریعے آنکھوں کو حرام کے ساتھ پُر کرنے سے ہمیشہ بچتے رہئے *اگر آنکھ بہک جائے اور بَدْنِگاہِی کر بیٹھیں تو فوراً نظر وہاں سے ہٹا لیجئے، ممکن ہو تو خود وہاں سے ہٹ جائیے اور سچے دل سے اللہ پاک کی بارگاہ میں توبہ بھی کیجئے۔