Aankhon Ko Gunahon Se Bachana

Book Name:Aankhon Ko Gunahon Se Bachana

آیتِ مُبَارَکہ

اللہ پاک فرماتا ہے:

قُلْ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ یَغُضُّوْا مِنْ اَبْصَارِهِمْ (پارہ:18،سورۂ نور:30)

تَرْجَمَۂ کَنْزُالعرفان: مسلمان مردوں کو حکم دو کہ اپنی نگاہیں کچھ نیچی رکھیں۔

فرمانِ مصطفےٰ  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  

تم یا تو اپنی نِگاہیں نیچی رکھو گے اور اپنی شرم گاہوں کی حِفاظَت کرو گے اور اپنے چہروں کو سیدھے رکھو گے یا (بے حیائی کے سبب)تمہاری شکلیں بِگاڑ دی جائیں گی۔([1])

ناجائز دیکھنے کے  متعلق احکام

(1): ناجائز چیزیں دیکھنا گناہ ہے (2): دوسروں کا سترِ دیکھنا حرام ہے۔ ([2])سَتْرْ کسے کہتے ہیں؟سُن لیجئے !مرد کا ناف کے نیچے سے لے کر گھٹنوں سمیت  بدن کا حصہ جبکہ خواتین  کے جسم سے  5 اعضا (۱):منہ کی ٹکلی(۲،۳):دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیاں  (۴،۵): دونوں پاؤں کے تلووں کے علاوہ سارا جسم ستر ہے۔([3]) نوٹ: واضِح رہے کہ (جس کو دیکھنا حرام ہے، اس پر )قصداً (یعنی جان بوجھ کر) ڈالی جانے والی پہلی نظر بھی حرام اور جہنّم میں لے جانے والا کام ہے۔([4])

ناجائز دیکھنے کی وعیدات ونقصانات

*  ناجائز وحرام دیکھنے والے کی آنکھوں میں قیامت  کے دن جہنم  کی آگ بھر دی جائے گی *نبی کریم  صَلَّی اللہ علیہ  وآلہ وَسلَّم نے ناجائز وحرام دیکھنے والوں پر لعنت فرمائی* ناجائز وحرام دیکھنا


 

 



[1]...معجم كبير،جلد: 4،صفحہ:319، حديث:7746۔

[2]...فتاویٰ رضویہ، جلد:22،صفحہ:201۔

[3]...بہارِ شريعت ،جلد:1،حصہ:3،صفحہ:481  ،ملخصًا۔

[4]...پردے کے بارے میں سُوال جواب، صفحہ:296 ،بتغیر قلیل ۔