Aankhon Ko Gunahon Se Bachana

Book Name:Aankhon Ko Gunahon Se Bachana

سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول

(1):مختلف مَوضوعات پرمختصربیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):فکرِ مدینہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ

آج کے سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں 72 نیک اعمال میں سے ایک نیک عملآنکھوں کو گناہوں  سے بچانے کے عنوان پر مفید ترین معلومات دی جائیں گی اورقبر میں اتارتے وقت کی دعا یاد کروائی جائے گی۔آخر میں نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ لیا جائے گا۔اِنْ شاۤء اللہ الکَرِیْم !

دُرُود شریف کی فضیلت

فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم : جس نے یہ کہا:جَزَ ی اللّٰہُ عَنَّا مُحَمَّدًا مَّاھُوَ اَھْلُہٗ ([1]) 70 فِرِشتے ایک ہزار دن تک اس کے لئے نیکیاں لکھتے رہیں گے۔([2])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

آنکھوں کو گناہوں سے بچانا

نیک عَمَل نمبر9: کیا آج آپ نے آنکھوں کو گناہوں (یعنی بدنگاہی ،فلمیں ڈرامے ،موبائل پر گندی تصاویر اور ویڈیوز ،نامحرم عورتوں اور کزنز وغیرہ کو دیکھنے ) سے بچایا ؟ ([3])

آنکھوں کو گناہوں سے بچانے کا مطلب

 جن چیزوں کا دیکھنا جائز نہیں ،ان کو نہ دیکھنا آنکھوں کو گناہوں سے بچانا ہے۔ مثلاً: *فلمیں، ڈرامے *غير مناسب تصویریں اور ویڈیوز *بے پردہ اجنبی عورتوں کو دیکھنے اور*دوسروں کا کھلا ہواگھٹنا، ران وغیرہ  وغیرہ دیکھنے سے بچنا۔


 

 



[1]...اللہ پاک ہماری طرف سے حضرت مُحَمَّد مصطفےٰ صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کو ایسی جزا عطا فرمائے جس کے وہ اہل ہیں۔

[2]...معجم اوسط،جلد:1،صفحہ:82 ، حديث: 235۔

[3]...72 نیک اعمال ،صفحہ:2۔