Book Name:Achi Niyat Ka Matlab
*اچھی نِیّت اِخْلاص سے ہے اور اِخْلاص قبولیت کی کُنْجی ہے * اچھی نِیّت رِیاکاری سے بچاتی ہے * اچھی نِیّت نیکیاں بڑھانے کا نُسْخہ ہے کہ ایک کام میں جتنی اچھی نیتیں کریں گے، ثواب اتنا ہی بڑھ جائے گا * اچھی نِیّت جنّت میں جانے کا سبب ہے * اچھی نِیّت کی، عمل نہ بھی کر سکے تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ثواب مل جائے گا * اچھی نِیّت سے مُثبت سوچ پیدا ہوتی ہے ،جدید سائیکالوجی کے مطابق یہ ترقی اور کامیابی کا ذریعہ ہے * اچھی نِیّت کئی طرح کی آزمائشو ں سے بچا لیتی ہے * اچھی نِیّت سے دماغی دباؤ کم ہوتا ہے *اسی طرح معاشرے سے2..جھوٹ 2..دھوکہ 2..بدعہدی اور 2..بد دیانتی وغیرہ کئی برائیوں کا خاتمہ ہوتا اور اخلاق سَنوَرتے ہیں۔
اچھی نیتوں کی عادَت بنانے کے لیے
* روزانہ اپنا جائزہ لیجئے! اس کا آسان اور بہترین طریقہ یہ ہے کہ نیک اعمال کا رسالہ حاصِل کیجئے! یا Naik Amal نامی موبائِل ایپلی کیشن انسٹال کر لیجئے! روزانہ وقت مقرَّر کر کے اس کے خانے بھرا کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اچھی نیتوں کی عادَت کے ساتھ ساتھ اور بھی بہت سارے دِینی و دُنیاوی فائدے نصیب ہوں گے *نیّت کی اَہْمِیَت اور اس کے فضائل وفوائد پیش نظر رکھئے! *دِل میں نیکیوں کی حِرْص بڑھائیے!احیاء العلوم میں ہے: شوقِ آخرت کی برکت سے اچھی نیتیں کرنا آسان ہو جاتا ہے([1])* کوئی بھی نیک و جائِز کام کرنے سے پہلے چند سیکنڈز کے لئے رُک جائیے! اچھی نیتیں بنائیے! پِھر وہ کام کیجئے! اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ امیر اہلسنت کا رسالہ ثواب بڑھانے کے نسخے حاصِل کیجئے! روزانہ ایک ایک کام کی نیتیں ذِہن میں بٹھاتے رہئے! مثلاً * کھانا کھانے کی نیتیں ذہن میں بٹھائیے! پِھر سارا دِن جب بھی کھانا کھائیں، ذِہن میں نیتیں حاضِر کرنے کی سعادت حاصِل کیجئے! یُوں روزانہ ایک ایک کام کی نیتیں ذہن میں بٹھاتے رہئے، عادَت بناتے رہئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! بار بار کی مَشْق سے عادَت پکی ہو جائے گی۔