Book Name:Achi Niyat Ka Matlab
سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول
(1):مختلف مَوضوعات پر مختصر بیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):فکرِ مدینہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ
آج کے سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں 72 نیک اعمال میں سے ایک نیک عَمَل اچھی نِیّت کے متعلق مفید ترین معلومات دی جائیں گی اور نظرِ بَد لگنے پر پڑھنے کی دعا یاد کروائی جائے گی۔آخر میں نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ لیا جائے گا۔اِنْ شاۤء اللہُ الکَرِیْم !
فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم : تم اپنی مجلسوں کو مجھ پر درود پڑھ کرآراستہ کرو بے شک تمہارا مجھ پر درود پڑھنا روزِ قیامت تمہارے لیے نُور ہوگا۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
عِبَادت کے اِرادے کو اچھی نِیَّت کہتےہیں۔ ([2])
وضاحت: مثلاً :زید نے پانی پیا، دیکھا جائے گا کہ پانی پینے سے اس کا مقصُود کیا تھا؟ اگر یہ مقصد تھا کہ پانی پی کر عِبَادت پر قُوَّت پاؤں گا تو یہ اچھی نِیّت کہلائے گی۔ اگر محض پیاس بجھانا ہی مقصد تھا تو یہ محض عادَت ہے۔ یونہی ہر جائِز کام کرنے مثلاً:کھانا کھانے ،لباس پہننے ،خوشبو لگانے وغیرہ سے پہلے اس میں عِبَادت کا اِرادہ کرنا اچھی نِیّت کہلائے گا۔
نوٹ: کسی بھی جائِز کام میں اچھی نِیّت ہونے کے لئے 2باتوں کا پایا جانا ضروری ہے: (1): دِل اس جانِب متوجہ ہو: اگر محض رٹے رٹائے الفاظ زبان سے دہْرا لیے، دِل میں تَوَجُّہ موجود نہ ہوئی تو یہ نِیّت