Book Name:Aulad ke 3 Huqooq Qist 03
تيسرا حق :اچھا رشتہ ملنے پر شادی کروانا
وضاحت: رسولِ ذیشان، مکی مدنی سلطان صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:بیٹا جوان ہو، والد(استطاعت کے باوجود ) اس کی شادِی نہ کروائے، اگر بیٹا گُنَاہ (مثلاً بدکاری وغیرہ) میں پڑا تو اس کا گُنَاہ والِد پر (بھی) ہو گا۔([1])
نوٹ: عموماً شادِیوں میں دَیر اخراجات کے سبب ہوتی ہے، اِسْلام نے نِکاح کو بہت آسان رکھا ہے۔ اگر ہم شادِی کے معاملے میں بھی سُنّت اپنائیں تو بہت ساری فضول خرچیوں، قرضوں اور ناچاقیوں (لڑائی جھگڑوں)سے بچ سکتے ہیں، ساتھ ہی مُعَاشرہ بدکاری جیسے گُنَاہوں سے پاک بھی ہو سکتا ہے۔ حدیثِ پاک میں ہے: کم خرچ والا نِکاح بابرکت ہے۔
آج ہم نے اولاد کے 3 حقوق سیکھے ہیں ،ذہن میں بِٹھا لیجئے: (1): اولاد کے درميان برابری کرنا (2): نفقہ پورا کرنا(3): اچھا رشتہ ملنے پر شادی کروانا ۔
سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دُعا
اَللّٰھُمَّ بِاسْمِکَ اَمُوْتُ وَاَحْیَا
ترجمہ: اےاللہ !پاک میں تیرے نام کے ساتھ ہی مرتا اور جیتا ہوں (یعنی سوتا اور جاگتاہوں )۔ ([2])
اجتماعی جائزے کا طریقہ (72نیک اعمال)
(1):اچھی اچھی نیتیں کیں؟(2):پانچوں نمازیں باجماعت ادا کیں؟ (3) :ہر نماز سے قبل نماز کی دعوت دی؟ (4):رات میں سُوْرَةُ الْمُلْک پڑھ یا سن لی؟(5):ہر نماز کے بعد آیۃُ الکرسی،تسبیحِ فاطمہ،سُوْرَۃُ الْاِخلاص پڑھی؟ (6):کنز ُالاِیمان