Aulad ke 3 Huqooq Qist 03

Book Name:Aulad ke 3 Huqooq Qist 03

اولاد  کے 3 حقوق

پیارے اسلامی بھائیو! اولاد کےبہت سے حقوق ہیں، جن میں سے 6حقوق ہم پہلے سیکھ چکے، 3 آج سیکھیں گے۔آئیے! پہلے سیکھے ہوئے حقوق دوہرالیتے ہیں: (1):اچھی ماں کا انتخاب (تربیت کی ابتدا ماں کی گود سے ہوتی ہے، ماں جتنی اچھی ہو گی،اولاد کی تربیت اتنی اچھی ہوگی)(2):بچے کے کان میں اذان دینا (3):تحنیک (یعنی گھٹی دینا ) (4): بچے کا اچھا نام رکھنا (5): عقیقہ کرنا (6): اچھی تربیت کرنا    ۔

مزید 3حقوق جو آج سیکھنے ہیں :

پہلا حق :اولاد میں برابری  کرنا

وضاحت : حدیث پاک میں فرمایا:اللہ سے ڈرو اور اپنی اولاد میں انصاف کرو...! ([1])  

اَولاد کے درمیان برابری کی مثالیں: *تمام بچوں کو برابر برابر پیار کرے حتٰی کہ بوسہ دینے  میں  بھی برابری کرے *تحفہ وغیرہ دے تو سب کو دے *تمام بچوں کو  ایک جتنا خرچ دے  * اگر  بچے ایک جیسی غلطی کریں تو  سزادینے میں بھی  برابری کرے۔اولاد میں برابری نہ کرنے سے نفرتیں ،اختلافات، بغض وحسد  وغیرہ پیدا ہوتے ہیں۔

دوسرا حق : نفقہ  پورا کرنا

وضاحت: کھانے پینے ،کپڑے اور رہنے کے لئے مکان کا انتظام کرنا نفقہ ہے۔ ([2])  

حدیث شریف کے مطابق جو اَہل و عیال کے لئے رِزْقِ حلال کمائے، قیامت کے دِن اُس  کا چہرہ چودھویں کے چاند کی طرح چمکے گا *نابالغ بچے کا خرچ باپ پر وَاجِب ہے،اگرچہ وہ باپ کے پاس نہ رہیں  *مَعْذُور بیٹا جو کمانے کی طاقت نہیں رکھتا، اس کا خرچ باپ پر لازِم ہے *کنواری بیٹی کا خرچ بھی باپ کے ذِمَّہ ہے۔ ([3])


 

 



[1]...مسلم ،کتاب الھبات ،باب کراھۃ تفضیل بعض الاولاد فی الھبۃ ،صفحہ:632،حدیث:1623۔

[2]...بہارِ شریعت ،جلد:2،صفحہ:273۔

[3]... فتاوی رضویہ جلد24،صفحہ:348،ملخصًا۔