Aulad ke 3 Huqooq Qist 03

Book Name:Aulad ke 3 Huqooq Qist 03

سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول

(1):مختلف مَوضوعات پرمختصربیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):جائزہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ

آج کے سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں اولادکے 3 حقوق(  قسط سوم )کےمتعلق  مفید معلومات دی جائیں گی اور سوتے وقت کی دعا یاد کروائی جائے گی۔اور آخر میں نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی  جائزہ بھی لیا جائے گا۔اِنْ شاۤء اللہ الکَرِیْم !

دُرُود شریف کی فضیلت

فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم : مجھ پر دُرُود ِپاک پڑھنا پُل صِراط پر نور ہے،جو جمعہ کے دن مجھ پر 80 بار دُرُودِ پاک پڑھے اُس کے 80 سال کے گناہ معاف ہوجائیں  گے۔ ([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اولادکے 3 حقوق (قسط سوم)

آیتِ مبارکہ

 اللہ پاک فرماتا ہے :

وَ اعْلَمُوْۤا اَنَّمَاۤ اَمْوَالُكُمْ وَ اَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌۙ- (پارہ:9،سورۂِ انفال :28)

تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اور جان لوکہ تمہارے مال اور تمہاری اولادایک امتحان ہے ۔

فِتْنَہ یعنی آزمائش، امتحان۔ آیت کا معنیٰ ہے: اللہ پاک نے تمہیں مال اور اَوْلاد عطا کئے، اس میں تمہارا امتحان ہے، دیکھا جائے گا کہ ان کے معاملے میں اللہ پاک کے احکام کی کتنی حفاظت کرتے ہو۔ ([2])    

فرمانِ مصطفےٰ   صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   

پیارے آقا،مکی مدنی مصطفےٰ  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: جو اپنے بچوں کی ضرورت پوری کرنے کے لئے گھر سے (کمانے )نکلا وہ    راہِ خدا میں ہے ۔([3])  


 

 



[1]...الترغیب  فی فضائل الاعمال ،باب مختصر من الصلاۃ علی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم،  صفحہ:14،حدیث:22۔

[2]...تفسیر مدارک  ،پارہ :9،سورۂ انفا ل، تحت الآیت :28،، جلد:1، صفحہ :640۔

[3]...معجم  کبیر ،جلد:19،صفحہ:129،حدیث:282،ملخصًا،مکتبۃ ابن تیمیہ۔