Islam Sacha Deen Hai

Book Name:Islam Sacha Deen Hai

یہ آیت دِکھائی اور ساتھ ہی دِیگر آیات جو انسان کی تخلیق کے موضوع پر ہیں، وہ بھی دِکھا دیں، یہ دیکھ کر ڈاکٹر بولا: 2 ہی صُورتیں ہو سکتی ہیں؛ (1): یا تو مُحَمَّد  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے پاس الٹرا ساؤنڈ مشین تھی، انہوں نے الٹرا ساؤنڈ کے ذریعے دیکھ کر یہ کلام بنا لیا، مگر یہ ہو نہیں سکتا، 1400 سال پہلے الٹراساؤنڈ مشین کا تَصَوُّر بھی نہیں تھا، لہٰذا پھر (2):دوسری صُورت یہی ہے کہ یہ کسی انسان کا نہیں بلکہ اللہ رَبُّ العٰلَمِیْن کا کلام ہے اور مُحَمَّد  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم اللہ پاک کے سچّے رسول ہیں۔ 

سُبْحٰنَ اللہ! معلوم ہوا؛ قُرْآنِ کریم کا لَارَیب کِتَاب ہونا بھی ایک نعتِ مصطفےٰ ہے۔ ہم جو کہتے ہیں کہ اَلْحَمْد کی الف سے لے کر وَالنّاس کی سِیْن تک پُورے کا پُورا قرآن سرکارِ عالی وقار، مکی مدنی تاجدار  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی نعت ہے، یہ بھی بالکل سچّی بات ہے، دیکھیے! قرآنِ کریم کا ہر ہر لفظ، ہر ہر آیت، چاہے اُس کا معنیٰ کچھ بھی ہو، وہ صداقتِ مصطفےٰ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی دلیل ہے، یعنی قرآنِ کریم کی ہر ہر آیت یہ بتا رہی ہے کہ

صِدْق نے تجھ میں یہاں تک تو جگہ پائی ہے      کہہ نہیں سکتے اُلُش کو بھی تو جھوٹا تیرا([1])

وضاحت:یا رسولَ اللہ  صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ! آ پ اِس قدر سچے ہیں کہ آپ کے  بچے ہوئے کھانے کو تَبرُّک کہا جاتا ہے، جُھوٹا بھی نہیں کہہ سکتے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! یہ سب شواہِد ہیں، دلائل ہیں، یہی وہ واضِح نشانیاں ہیں جو مَحْبوب  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو عطا فرما دی گئیں۔ قرآنِ پاک کی آیات ہوں یا سیرتِ


 

 



[1]...ذوقِ نعت، صفحہ:25۔