Ikhtiyarat e Mustafa

Book Name:Ikhtiyarat e Mustafa

کرتے ہوئے) یہ کہے کہ ہمارے تمہارے درمیان  اللہ  پاک کی کتاب قرآن موجود  ہے، ہمیں اِس میں جو چیز حلال ملے گی، صرف اُسی کو حلال اور اس میں جو چیز حرام ملے گی، صرف اُسی کو حرام جانیں گے۔ (پھر فرمایا) اَلَا وَاِنَّ مَا حَـرَّمَ رَسْوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَ مَا حَـرَّمَ اللهُ خبردار! جس چیز کو اللہ  پاک کا رسول حرام کردے وہ بھی اللہ   پاک کی طرف سے حرام  کردہ کی طرح حرام ہے۔([1])

نیک عمل نمبر 29 کی ترغیب:

پیارے اسلامی بھائیو! گناہوں سے بچنے، نیکیاں کرنے اور سنتِ رسول کی اتباع کرنے کا ذہن پانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیے، ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں حصہ لیجئے۔ شیخ طریقت امیر اہلسنت کے عطا کردہ ”72 نیک اعمال“ پر عمل کیجئے ۔ 72 نیک اعمال میں سے ایک نیک عمل نمبر 29 یہ ہے کہ کیا آج آپ نے سنت کے مطابق کھانا کھایا اور کھانے سے پہلے اور بعد کی دعائیں پڑھیں؟اس نیک عمل پر عمل کرنے کی برکت سے سنت کے مطابق کھانا کھانے کی عادت بنے گی نیز نبی کریم صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سنت پر عمل کرنے کی وجہ سے ہمارا کھانا، کھانا بھی کارِ ثواب بن جائے گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                    صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو!آپ بھی دعوتِ اسلامی کے اس پیارے پیارے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیے ، عاشقانِ رسول کی صحبت حاصل کرتے ہوئے نیک اعمال کی اچھی اچھی نیّتیں کر لیجئے،فرض علوم سیکھنے،روزانہ نیک اعمال کا جائزہ لیتے ہوئے ”نیک اعمال“ کا رسالہ پُر کرنے  اور مدنی قافلو ں میں سفرکرنے کی نیّتیں کر لیجئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                               صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمّد


 

 



[1] ابنِ ماجہ،کتاب السنۃ،باب تعظیم حدیث رسول اللہ …الخ،۱/۱۶،حدیث:۱۲