Rasool e Zeeshan Ke 3 Huqooq

Book Name:Rasool e Zeeshan Ke 3 Huqooq

و توقیر کرنا (ہر مسلمان )پر واجب ہے۔ ([1])باطن سے تعظیم کی مثالیں:  * ذکرِ مصطفیٰ  صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کے وقت دل میں خوشی، سروراور سکون کا پیدا ہونا * آپ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی ہر بات کو دل سے تسلیم کرنا، عقل  میں آئے  یا نہ آئے وغیرہ ۔ظاہر سے تعظیم کی مثالیں :  * نبی کریم صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کے ذکر کے وقت اَدب و اِحترام کا پورا خیال رکھنا ،مثلاً :ایسے الفاظ استعمال کرنا جن میں تعظیم ہو* ہو سکے تو ذکر کے وقت دَو زانو ہو کر ،باادب بیٹھیں * ذکرِ مبارَک کے وقت درودِ پاک پڑھنا *  اگر روضۂِ اَقدس پر حاضری نصیب ہو تو وہاں لہجہ نرم اور آواز پست رکھنا، اور انتہائی عاجزی اختیار کرنا*   آپ  صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  سے نسبت رکھنے والی چیزوں کا ادب و احترام کرنا *نبی کریم صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کو نام سے نہ پکارنا، جیسے یا محمد،یا احمد کہنا کہ یہ بے ادبی اور حرام ہے،([2])  لہٰذا جب بھی پکاریں تو یارسول اللہ  ،یا نبی اللہ  ،یا حبیب اللہ  وغیرہ ان الفاظ سے پکارئیے ۔

تیسرا حق : اِتَّباع کرنا

وضاحت :کسی کی مکمل اطاعت اور خالص پیروی کرنا  اِتِّباع ہے ۔ ([3])  اُمّت پر نبی دو عالم ،شاہِ بنی آدم صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا  حق ہے کہ آپ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی اِتِّباع کی جائے ،  سیرتِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کو اپنے لئے آئیڈیل (نمونہ )بنایا جائے  ۔

اللہ  پاک فرماتا ہے :

قُلْ اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللّٰهَ فَاتَّبِعُوْنِیْ یُحْبِبْكُمُ اللّٰهُ (پارہ :3،سورۂ آل عمران :31)

تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اے حبیب! فرما دو کہ اے لوگو! اگر تم اللہ  سے محبت کرتے ہو تو میرے فرمانبردار بن جاؤ اللہ  تم سے محبت فرمائے گا۔


 

 



[1]... المعتقد والمنتقدمترجم ،صفحہ:214۔

[2]... فتاوی رضویہ،جلد:30 صفحہ:157 ۔

[3]... تفسیر نعیمی  جلد:3،پارہ:3،سورۂ آلعمران ،تحت الآیت:31،صفحہ:375،بتغیر قلیل۔