Book Name:Rasool e Zeeshan Ke 3 Huqooq
رسول ذِیشان صَلَّی اللہ عَلَیْہ وَآلہ وَسَلَّم کے 3حقوق
پیارے اسلامی بھائیو!ہم پر ہمارےآقا صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے بے شمار احسانات ہیں، لہٰذا پیارے آقا مدینے ،والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے حقوق بھی بہت زیادہ ہیں ،آج ہم رسول ذِیشان صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے 3 حقوق سیکھنے کی سعادت حاصل کریں گے ۔
پہلا حق :نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر ایمان لانا۔
وضاحت: حضورِ اقدس صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی نبوت و رسالت پر ایمان لانا، جو کچھ آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اللہ پاک کی طرف سے لے کر آئے، دل سے اس پر یقین رکھنااور زبان سے اس کا اقرار کرنا ،نبی پاک صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر ایمان لانا ہے ۔ ([1])نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر ایمان لانا ہر شخص پر فرضِ عین ہے۔نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر ایمان لانے میں یہ باتیں بھی شامل ہیں : * آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ تمام مخلوق کی طرف بھیجے گئے *پیارے آقا ،مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سب سے آخری نبی ہیں، آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا *پیارے آقا صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہم میں سے کسی کی مثل نہیں بلکہ اپنی ذات اورصِفات میں تمام مخلوق سے افضل ہیں *پیارے آقا صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو جو خَصائِص وکمالات عطا فرمائے گئے ان پر بھی یقین رکھنا ضروری ہے ۔مثلاً :نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہم جیسے گناہگاروں کی قیامت کے دن شَفاعت فرمائیں *آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو اللہ پاک نے علم غیب عطا فرمایا ہے *آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو اللہ پاک نے اپنے نور سے پیدا فرمایا وغیرہ ۔
وضاحت: پیارے آقا، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ہر حال میں، ظاہر و باطن سے تعظیم