Apni Jan Ke 3 Huqooq

Book Name:Apni Jan Ke 3 Huqooq

خود کو ہلاکت میں ڈالنے کی صُورتیں: ٭  خود کشی ٭  طاقت سے زیادہ بوجھ سر پر لینا ٭ جان بوجھ کر نقصان دہ چیز کھانا ٭نشہ کرنا٭وَن وِیلنگ کرنا وغیرہ سب ہلاکت میں ڈالنے والے کام ہیں۔ ہر وہ کام جو ہلاکت کا سبب ہو اس سے بچنا بھی اپنی جان کے حقوق میں سے  ہے ۔

تیسرا حق : خُود کو ذِلّت سے بچانا

وضاحت: ہر وہ کام جو ہماری ذِلّت کا سبب بنے، اس سے خُود کو بچانا ہم پر لازِم و ضروری ہے۔ خود کو ذلت پرپیش کرنا حرام ہے۔([1])مثلاً : ٭جھوٹ بولنا ٭چوری کرنا ٭دھوکہ  دینا ٭جُوا کھیلنا ٭ناحق بھیک مانگنا غرض: ہر ایسا کام جو اپنی تَذْلِیْل کا سبب بنے، اس سے بچنا  ہم سب پر لازِم ہے۔ حدیثِ پاک میں ہے: جو بِلامَجْبُوری خُود کو ذِلّت پر پیش کرے، وہ ہم میں سے نہیں۔([2])  

دوہرائی

آج ہم نے   اپنی جان  کے 3 حقوق سیکھے ہیں، ذہن میں بٹھا لیجئے:(1):خود کو گناہوں سے بچانا(2):خود کو ہلاکت سے بچانا (3):خود کو ذلت سے بچانا۔  

سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دُعا

کھانا کھانے سے پہلے کی دُعا

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْٓ اَحْیَانَا بَعْدَ

مَآ اَمَاتَنَا وَاِلَیْہِ النُّشُوْرُ   

ترجمہ:تمام تعریفیں اللہ  پاک کے لئے جس نے ہمیں موت(نیند)کے بعد حیات (بیداری)عطافرمائی اورہمیں اسی کی طرف لوٹناہے۔ ([3])


 

 



[1]... فتاوی اہلسنت ، فتویٰ نمبر: Gul-1883۔

[2]..معجم اوسط،جلد:1،صفحہ:147،حدیث:471۔

[3]...بخاری ،کتاب الدعوات،باب وضع الید الیمنی ...الخ،صفحہ:1560،حدیث:6314۔