Apni Jan Ke 3 Huqooq

Book Name:Apni Jan Ke 3 Huqooq

سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول

(1):مختلف مَوضوعات پرمختصربیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):جائزہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ

آج کے سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں اپنی جان کے  3 حقوقکے عنوان پر مفید  ترین  معلومات دی جائیں گی اور کھانا کھانے سے پہلے کی دعا یاد کروائی جائے گی۔اور آخر میں نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی  جائزہ بھی لیا جائے گا۔اِنْ شاۤء اللہ  الکَرِیْم !

دُرُود شریف کی فضیلت

فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ : جس نے مجھ پر 1 مرتبہ دُرودِ پاک پڑھا اللہ  پاک اُس پر 10 رَحمتیں بھیجتا اور اس کے نامۂ اَعْمَال میں 10 نیکیاں لکھتا ہے۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اپنی جان کے  3 حقوق

آیتِ مبارکہ

اللہ  پاک فرماتا ہے :

اِنَّ اللّٰهَ اشْتَرٰى مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ اَنْفُسَهُمْ وَ اَمْوَالَهُمْ بِاَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَؕ     ( پارہ:11،سورۂ توبہ:111)

تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان:  بیشک اللہ  نے مسلمانوں سے ان کی جانیں اور ان کے مال اس بدلے میں خرید لئے کہ ان کے لیے جنت ہے۔

مشہور مفسرِ قرآن، حکیم الاُمَّت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ اس آیت کے تحت فرماتے ہیں: مؤمِن کو چاہئے کہ سمجھےکہ میں اور میرا مال رَبّ  کریم کے ہاں فروخت ہو چکے، میری کوئی چیز اپنی نہیں، اپنے ہر عُضْو، ہر وَقْت اور ہر مال کو اللہ  پاک کی مرضِی کے مطابق استعمال کرے، ورنہ خائِن (یعنی خیانت کرنے والا) ہو گا۔([2])


 

 



[1]...ترمذى، ابواب الوتر، باب فى فضل الصلاة على النبى صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ، صفحہ:144، حديث:174۔

[2]...تفسیر نعیمی، پارہ:11،سورۂ توبہ،تحت الآیت:111جلد:11، صفحہ:78بتغیر۔