Apni Jan Ke 3 Huqooq

Book Name:Apni Jan Ke 3 Huqooq

فرمانِ مصطفےٰ  صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   

وَ اِنَّ لِنَفْسِکَ عَلَیْکَ حَقًّا

ترجمہ: بیشک تمہاری جان کا تم پر حق ہے۔([1])  

اپنی جان کے 3حقوق

پیارے اسلامی بھائیو! ہمارا یہ جِسْم، ہمارے ہاتھ پاؤں، ہماری ایک ایک سانس اَصْل میں ہماری نہیں بلکہ اللہ  پاک کی عطا کردہ ایک امانت ہے، اس امانت کی حفاظت ہم سب پر لازِم ہے۔ لہٰذا ہم پر خُود اپنی ذات کے بھی حقوق ہیں۔ آئیے! آج اپنی جان کے تین حقوق سیکھتے ہیں:

پہلا حق :خود کو گناہوں سے بچانا

وضاحت : اللہ  پاک فرماتا ہے:

قُوْۤا اَنْفُسَكُمْ وَ اَهْلِیْكُمْ نَارًا   (پارہ:28سورۂ تحریم :6)           

تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اے ایمان والو!اپنی جانوں اور اپنے گھر والوں کواس آگ سے بچاؤ۔

یعنی ایسے کاموں سے خُود بھی بچو اور اپنے گھر والوں کو بھی بچاؤ جو تمہیں اور تمہارے اَہْلِ خانہ کو جہنّم کا حقدار بنا دیں۔

گُنَاہ اپنی جان پر ظُلْم ہے، لہٰذا ہر چھوٹے بڑے گُنَاہ سے خُود کو بچانا ہماری اپنی ذات کا بنیادی حق ہے۔  

دوسراحق : خُود کو ہلاکت سے بچانا

وضاحت :اللہ  پاک فرماتا ہے:

وَ لَا تُلْقُوْا بِاَیْدِیْكُمْ اِلَى التَّهْلُكَةِ  (پارہ:1،بقر:195)             

تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اور اپنے ہاتھوں خودکو ہلاکت میں نہ ڈالو۔


 

 



[1]...ابو داود ،كتاب الصلاة ،باب مايومر بہ  من القصد فی الصلاۃ ،صفحہ:224،حدیث:1369۔