Book Name:Aulad Ke 3 Huqooq (Qist 2)
سنت ہے ۔اس کی برکت سے بچہ آفتوں اور مصیبتوں سے محفوظ رہے گا۔ اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!([1])
عقیقے سے متعلق مدنی پھول: ٭ عقیقہ ساتویں دِن کرنا افضل ہے، مثلاً بچہ بُدھ کو پیدا ہوا تو عقیقہ آیندہ منگل کو کریں۔ مثال کے طور پر اگر اس منگل کو نہ کر پائیں تو زندگی میں جب بھی عقیقہ کرنا چاہیں، منگل ہی کو کریں تاکہ ساتویں دِن ہی ہو ([2])٭عقیقہ میں ایک بکرا یا بکری ذَبح کی جائے ٭بہتر یہ ہے کہ لڑکے کے عقیقے میں 2 بکرے اور لڑکی کے عقیقے میں ایک بکری ذَبح کی جائے ، اگر اس کالحاظ نہ بھی کریں تو حرج نہیں ([3]) ٭ مثلاً سات بچے ہوں تو ایک ہی بڑا جانور سب کے عقیقے کے لئے قربان کیا جا سکتا ہے ([4])٭ قربانی کے بڑے جانور میں بھی عقیقے کا حصّہ شامِل کیا جا سکتا ہے۔([5])
نوٹ :عقیقے کے بارے میں تفصیلی معلومات کے لئے شیخِ طریقت ا میرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ عقیقے بارے کے میں سوال جواب پڑھ لیجئے!
وضاحت: بچوں کو اسلامی تعلیمات اور اسلامی آداب سکھانا اچھی تربیت ہے۔حدیث پاک میں ہے : والد کا اپنی اولاد کی اچھی تربیت کرنا،بہترین تحفہ ہے۔([6]) بچوں کی اچھے تربیت کیسے کی جائے،اس بارے میں معلومات کے لئے مکتبۃ المدینہ کی کتاب تربیت اولاد پڑھ لیجئے!
آج ہم نے اولاد کے 3 حقوق سیکھے ہیں ،ذہن میں بٹھا لیجئے :(1): بچے کا اچھا نام رکھنا (2): عقیقہ کرنا (3): اچھی تربیت کرنا ۔