Aulad Ke 3 Huqooq (Qist 2)

Book Name:Aulad Ke 3 Huqooq (Qist 2)

سُوال ہو گا کہ اس نے اپنی اہلیہ اور بچوں کے حقوق پُورے ادا کئے یا نہیں کئے۔ ([1])   

اولاد  کے 3 حقوق

پیارے اسلامی بھائیو! اَوْلاد کے بہت سارے حقوق ہیں، جن میں سے 3 ہم  پہلے سیکھ چکے ،3 آج سیکھیں گے۔

مزید 3 حقوق جو آج سیکھنے ہیں :

 پہلا  حق: بچے کا اچھا نام رکھنا

وضاحت: اچھے معنیٰ والے نام کو اچھا کہتے ہیں۔ افضل یہ ہے کہ وہ نام رکھیں جن کی احادیث میں فضیلت بیان ہوئی ہے یا اللہ والوں یعنی نبیوں، ولیوں کے نام پر نام رکھیں،  اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! ان کا فیضان بھی نصیب ہو جائے گا۔ حدیث پاک میں فرمایا:جس کے ہاں بچہ پیدا ہو ،اسے چاہئے کہ اس  کا اچھا نام رکھے ۔([2])  

نوٹ: بیٹے کا نام محمد  یا احمد رکھئے! احادیثِ کریمہ کے مطابق٭ جس کے ہاں بیٹا پیدا ہو اور وہ اس کا نام محمد رکھے تو اس  کی برکت سے وہ اور اس کا بیٹا دونوں جنت میں جائیں گے ([3])   ٭  جس کا نام احمد یا محمد ہو وہ جہنم میں نہ جائے گا ([4])   ٭ جس نے میرے نام پر نام رکھا ،قیامت تک صبح شام اس  پر برکتیں نازل ہوتی رہیں گی۔([5])

نوٹ:ناموں کے متعلق  تفصیلی معلومات کے لئے مکتبۃ المدینہ کی کتاب نام رکھنے کے احکام پڑھئے۔

دوسرا حق : عَقِیقَہ کرنا

وضاحت:بچہ یا بچی پیدا ہونے کے شکرانے میں جو جانور ذَبْح کیا جاتا ہے،اسے عَقِیقَہ             کہتے ہیں۔ عَقِيقَہ


 

 



[1]...مرقاۃ المفاتیح ،کتاب الامارۃ والقضاء ،جلد:7،صفحہ:241،تحت الحدیث :3685۔

[2]...شعب الایمان ،الستون من شعب الایمان وھو باب فی حقوق الاولاد واھلین ،جلد:6،صفحہ:401،حدیث:8666۔

[3]...كنز العمال ،کتاب النکاح جلد:8،جز:16صفحہ:175،حدیث:45215۔

[4]...فردوس الاخبار ،جلد:5،صفحہ:472،حدیث:8515،دار الکتاب العربی۔

[5]...كنز العمال ،کتاب النکاح جلد:8،جز:16صفحہ:175،حدیث:45215۔