Book Name:Aulad Ke 3 Huqooq (Qist 2)
سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول
(1):مختلف مَوضوعات پرمختصربیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):جائزہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ
آج کے سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں اولادکے 3 حقوق( قسط دوم )کے عنوان پر معلومات دی جائیں گی اور تیل لگاتے وقت کی دعا یاد کروائی جائے گی۔اور آخر میں نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ بھی لیا جائے گا۔اِنْ شاۤء اللہ الکَرِیْم !
فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ : جس نے مجھ پر 1 مرتبہ دُرودِ پاک پڑھا اللہ پاک اُس پر 10 رَحمتیں بھیجتا اور اس کے نامۂ اَعْمَال میں 10 نیکیاں لکھتا ہے۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اولادکے 3 حقوق (قسط دوم)
آیتِ مبارکہ
اللہ پاک فرماتا ہے :
وَ اْمُرْ اَهْلَكَ بِالصَّلٰوةِ وَ اصْطَبِرْ عَلَیْهَاؕ (پارہ 16،سورۂ طٰہٰ :132)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اور اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم دو اور خود بھی نماز پر ڈٹے رہو۔
مَعْلُوم ہوا؛ اَہْل و عیال یعنی آل، اَوْلاد کو نماز کی تلقین کرنا بھی ہماری ذِمَّہ داری میں شامِل ہے۔
فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ
پیارے آقا،مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: آدمی اپنے اہل واعیال کا مُحافِظ ہے اوراس سے اس کے اہل وعیال کے بارے میں پوچھا جائے گا۔ ([2])
علامہ علی قاری رحمۃُ اللہ علیہ اس حدیث پاک کی شرح میں فرماتے ہیں:یعنی روزِ قیامت آدمی سے