Padosi Ke Huqooq (Qist 2)

Book Name:Padosi Ke Huqooq (Qist 2)

سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول

(1):مختلف مَوضوعات پرمختصربیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):جائزہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ

آج کے سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں پڑوسی  کے 3حقوق قسط دومسکھائے جائیں گے اور گھر سے نکلتے وقت کی دعا یاد کروائی جائے گی۔اور آخر میں نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی  جائزہ بھی لیا جائے گا۔اِنْ شاۤء اللہُ الکَرِیْم !

دُرُود شریف کی فضیلت

فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم: مجھ پر دُرُود ِپاک پڑھنا پُل صراط پر نور ہے،جو جمعہ کے دن مجھ پر 80 بار دُرُودِ پاک پڑھے اُس کے 80 سال کے گناہ معاف ہوجائیں  گے۔ ([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پڑوسی    کے 3 حقوق قسط دوم

آیتِ مبارکہ

اللہ پاک فرماتا ہے :

وَ الْجَارِ ذِی الْقُرْبٰى وَ الْجَارِ الْجُنُبِ (پارہ:5،النساء :36)

ترجمۂ کنز العرفان: قریب کے پڑوسی اور دور کے پڑوسی (کے ساتھ اچھا سلوک کرو)۔

پڑوسی 2 طرح کے ہیں(1): جس کی رہائش ہمارے قریب ہو، اُسے قریب کا پڑوسی کہتے ہیں (2):جس کی رہائش ہم سے کچھ فاصلے پر ہو، اُسے دُور کا پڑوسی کہا جاتا ہے۔ ([2]) علمائے کرام فرماتے ہیں : گھر کی سیدھی جانب ، الٹی جانب  ،آگے اور پیچھے 40،40 گھر پڑوسی ہیں۔([3]) اگر فلیٹ وغیرہ میں رہتے  ہیں تو اوپر اور نیچے کے گھر بھی پڑوس میں  شامل ہوں گے ۔


 

 



[1]...الترغیب  فی فضائل الاعمال ،باب مختصر من الصلاۃ علی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم،  صفحہ:14،حدیث:22۔

[2]...تفسير  مدارك التنزيل ،پارہ :5 ،سورۂ النساء  ،تحت الآیت :36، جلد:1 ،صفحہ:357۔

[3]...نعیمی ،پارہ:5،سورۂ النساء،تحت الآیت:36،جلد:5،صفحہ:84۔