Share this link via
Personality Websites!
جات کے قیام کا بُنیادی مَقْصَد اس پیشے سے وابستہ لوگوں کے دلوں میں فَرض عُلُوم کی اَہَمیَّت اُجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان تک دعوتِ اسلامی کے دینی پیغام کو پہنچانا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ کرتے ہوئے اس مَدَنی مقصد ”مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔ اِنْ شَآءَ اللہ کے مُطابِق زِنْدگی گُزارنے کا مدنی ذہن دینا ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!آئیے بانیِ دعوتِ اسلامی،شیخِ طریقت،امیرِاہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے رسالے’’163 مدنی پھول ‘‘ سے لباس کے چند مدنی پُھول سُنتے ہیں ۔ فرمان ِ مصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّمہے: * جِنّ کی آنکھوں اورلوگوں کے سِتْرکے درمیان پَردَہ یہ ہے کہ جب کوئی کپڑے اُتارے تو بِسْمِ اللہ کہہ لے۔ (اَلْمُعْجَمُ الْاَ وْسَط ،۲/۵۹، حدیث: ۲۵۰۴) حکیمُ الاُمَّت حضر ت مفتی احمد یار خان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: جیسے دیوار اور پَردے لوگوں کی نگاہ کیلئے آڑ بنتے ہیں اَیسے ہی یہاللہ پاک کا ذِکْر جِنّات کی نِگاہوں سے آڑ بنے گا کہ جِنّات اس (یعنی شَرْم گاہ )کو دیکھ نہ سکیں گے۔(مرآۃ ج۱، ص ۲۶۸ ) * جو باوجودِ قُدْرَت زیْب وزِیْنَتْ کالِباس پَہَنْنا تَواضُع(یعنی عاجِزی) کے طور پر چھوڑ دے اللہ پاک اُس کو کَرَامَت کا حُلّہ پہنائے گا۔ (ابوداؤد۴/۳۲۶،حدیث: ۴۷۷۸)
(اعلان)
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami