Book Name:Shetan Ki Insan Se Dushmani

کرنے کی سعادت ملتی ہے۔* بے نمازیوں کو نماز وں کی اَہَمِّیَّت معلوم ہوتی ہے۔*بہت سے دِینی مسائل سیکھنے کی سعادت ملتی ہے۔* مسجدوں میں ذِکْر و اَذکار،دَرْس و بَیانات کا سِلْسِلہ جاری رہتا ہے۔* مسجدیں آباد ہوتی ہیں۔ *مدنی قافلوں میں سفر کرنے والوں کو شیخ طریقت امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دعائیں ملتی ہیں۔

اےعاشقانِ رسول!اللہ پاک   کو راضی کرنے،علم ِ دین حاصل کرنے اور ثواب کے لیے مدنی قافلوں میں سفر کیجئے تاکہ ثواب بھی ملے،قافلے میں سفر سے کبھی ضمناً دُنیوی فوائد بھی حاصل ہو جاتے ہیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

شیطان کیوں مَردُود ہوا ؟

پیا رے اسلامی بھائیو!آئیے! شیطان مردود کے بارے میں سُنتے ہیں کہ یہ کون  تھااور اس پر یہ آفت کیوں آئی کہ اللہپاک نے اس کو ہمیشہ کے لئے  اپنی پاک بارگاہ سے مردود قراردےدیا۔

یادرکھئے!بدبخت و لعنتی قرار دیے جانے سے پہلےشیطان بہت زیادہ عبادت کرنے والا،فرشتوں کا سردار تھا،اس کو فرشتوں میں ایک خاص مقام حاصل تھا ،حضورعَلَیْہِ السَّلَام نے ارشاد فرمایا:فرشتوں کو نور سے پیدا کیا گیا،ابلیس کو خالص آگ سے پیدا کیا گیا۔ ( مسلم، کتاب الزھد والرقائق، باب فی احادیث متفرقۃ، ص۱۲۲۱،حدیث:۷۴۹۵) جب  اللہ پاک  نے اسے حضرت آدم عَلَیْہِ السَلَام کو سجدہ کرنے کا حکم  دیاتو کہنے لگا: اے اللہ! تُو نے اسے مجھ پر فضیلت دے دی ،حالانکہ میں اس سے بہتر ہوں، تُونے مجھے آگ سے اور اِسے مٹی سے پیدا کیا