Book Name:Shukar Ke Ayyam
پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے ابتداء میں پارہ: 2، سورۂ بقرہ، آیت: 185 کا ایک حصّہ سُننے کی سَعَادت حاصِل کی، اس آیتِ کریمہ میں رمضانُ المبارَک کے بعد کی زندگی کے 2آداب کی تعلیم دی گئی ہے۔ آیتِ کریمہ سنیئے! اللہ پاک فرماتا ہے:
وَ لِتُكَبِّرُوا اللّٰهَ عَلٰى مَا هَدٰىكُمْ وَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ(۱۸۵) (پارہ:2، البقرۃ:185)
ترجمہ کنزُ العِرفان:اور تاکہ تم اس بات پر اللہ کی بڑائی بیان کرو کہ اس نے تمہیں ہدایت دی اور تاکہ تم شکر گزار بن جاؤ۔
یعنی اے ایمان والو! ماہِ رمضان کے ختم ہونے پر جب عید کا چاند دیکھو تو خوشی میں اللہ پاک کی حمد کرو یا تکبیر کہو! کیونکہ رَبّ کریم نے تمہیں روزوں کی توفیق عطا فرمائی اور ماہِ رمضان کی عبادتوں پر فخر نہ کرو! کہ یہ تمہارا کمال نہیں بلکہ اس پر خدا کا شکر کرو جس نے تمہیں ان عبادتوں کی توفیق عطا فرمائی، یہ اس کی مہربانی ہے۔([1])
شکر خالق کس طرح سے ہو اَدا اک زباں اور نعمتیں بے اِنتہا
پھر زباں بھی کس کی مجھ ناچیز کی وہ بھی کیسی جس کو عصیاں کا مزا
گننے والے گنتیاں محدود ہیں تیرے اَلطاف و کرم بے انتہا([2])
آیتِ کریمہ کا ماہِ رمضان کے ساتھ تعلق
علّامہ حرّالی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ بہت بڑے عالِمِ دِین گزرے ہیں، آپ نے آیتِ کریمہ کے