Ayat e Durood Shareef

Book Name:Ayat e Durood Shareef

ہمیں درود پڑھنے کا حکم ارشاد فرمایا تاکہ اُن احسانات کا بدلہ اگرچہ نہ چُکا سکیں، البتہ حُضور جانِ کائنات صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا کچھ شکریہ تو ادا ہو جائے۔([1]) اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا درودِ پاک پر پُورا کلام ہے اور یہ پُورا کلام شکریہ کے لہجے میں ہے، لکھتے ہیں:

کعبہ کے بدر الدُّجیٰ تم پہ کروڑوں درود

طیبہ کے شمس الضُّحیٰ تم پہ کروڑوں درود

بےہنر و بےتمیز کس کو ہوئے ہیں عزیز

ایک تمہارے سِوا تم پہ کروڑوں درود

خلق کے حاکِم ہو تم، رزق کے قاسِم ہو تم

تم سے ملا جو مِلا تم پہ کروڑوں درود

گندے نکمے، کمین، مہنگے ہوں کوڑی کے تین

کون   ہمیں   پالتا،   تم   پہ   کروڑوں   درود([2])

وضاحت: یہ گویا اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ شکریہ ادا کر رہے ہیں کہ یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم!ہم بےہنر بھی ہیں، بے تمیز بھی ہے، پِھر بھی آپ ہمیں عزیز رکھتے ہیں، آپ کا بہت بہت شکریہ آپ پر کروڑوں درود ہوں ۔ آپ مخلوق کے حاکِم بھی ہیں، رِزْق تقسیم فرمانے والے بھی ہیں، جو کچھ مِلا، آپ کا بہت بہت شکریہ آپ ہی کے صدقے ملا اور مل رہا ہے، آپ پر کروڑوں درود ہوں۔ ہم گندے بھی ہیں، نکمّے بھی ہیں، کمین بھی ہیں، اتنے گھٹیا ہیں کہ ایک کوڑی (یعنی معمولی قیمت)کے تین بھی مہنگے ہیں، کسی دَر کے لائق نہیں تھے، پِھر بھی


 

 



[1]...مسالک الحنفاء، المسلک التاسع فیما فیہا من الاسئلۃ والاجوبۃ، صفحہ:70۔

[2]...حدائقِ بخشش، صفحہ:264-270 ملتقطًا۔