Book Name:Shab e Meraj Deedar e Ilahi
اَحَبَّ لِقَاءَ اللہ اَحَبَّ اللہ لِقَائَہٗ جو اللہ پاک سے ملاقات کو پسند کرتا ہے، اللہ پاک اس کی ملاقات کو پسند فرماتا ہے۔([1])
عُلَمائے کرام رحمۃُ اللہ علیہم فرماتے ہیں:(1):جو شخص روزانہ سورۂ آل عمران پڑھ کر سویا کرے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! کسی نہ کسی دن خواب میں اللہ پاک کا دیدار نصیب فرمائے گا (2):اور جو شخص 40 شبِ جمعہ (یعنی جمعرات اور جمعۃ المبارک کی درمیانی رات کو) سورۂ طٰہٰ پڑھے، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! خواب میں دیدار الٰہی سے مُشَرَّف ہو گا۔([2])
پیارے اسلامی بھائیو!شعبان المعظم تشریف لانے والا ہےبہت ہی برکتوں، عظمتوں والا مہینہ ہےپیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے اس کو شَہْرِیْ یعنی میرا فرمایا، اس لئے شعبان کو آقا کا مہینہ بھی کہا جاتاہے * شعبان المعظم کیسے گزارنا ہے...؟ * اس میں کیا کیا نیک اعمال کرنے چاہئے...؟ * اس کے فضائل کیا ہیں...؟ * اس کی برکتیں کیا ہیں...؟ یہ سب کچھ جاننے کے لئے شیخ طریقت امیر اہل سنت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کا رسالہ آقا کا مہینہ ضرور پڑھ لیجئے۔
اللہ پاک ہمیں نیک کام کرنے، شوق و ذوق اور ایمان کی لذّت نصیب فرمائے۔
آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔
مانندِ شمع تیری طرف لو لگی رہی دے لطف میری جان کو سوز و گداز کا([3])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد