Qabro Se Uthnay Ka Holnaak Manzar

Book Name:Qabro Se Uthnay Ka Holnaak Manzar

ہو گی، یہ اپنی اسی خوشبو سے پہچانے جائیں گے۔ پِھر جب یہ میدانِ محشر میں پہنچیں گے تو ان کے لئے دسترخوان بچھا دیا جائے گا، ان پر کھانا لگا دیا جائے گا۔ انہیں حکم ہو گا: کھاؤ کہ تم اس وقت بُھوکے رہتے تھے، جب لوگ پیٹ بھر کر کھاتے تھے، پیو! کہ تم اس وقت پیاسے رہتے تھے، جب لوگ پانی سے سیراب ہوتے تھے۔چنانچہ یہ خوش نصیب کھائیں گے، پئیں گے اور آرام کریں گے جبکہ لوگ تھکے ماندے اور پیاسے حساب کتاب میں مَصْرُوف ہوں گے۔([1])

سُبْحٰنَ اللہ! پیارےاسلامی بھائیو! غور فرمائیے! کتنی آسان آسان نیکیاں ہیں، کلمہ طیبہ پڑھیئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! نہ موت کے وقت گھبراہٹ ہو گی، نہ قبر کے اندر گھبراہٹ ہو گی اور جب قبر سے اُٹھیں گے، اس وقت بھی دِل مطمئن ہو گا، کوئی خوف دِل پر طارِی نہیں ہو گا *اذان دینے کی عادت بنائیے!اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! قبر سے اذان دیتے ہوئے اُٹھیں گے *پانچوں نمازیں باجماعت پڑھنے، اذان ہوتے ہی بلکہ اذان سے پہلے ہی وُضُو کر کے نماز کے لئے تیار ہو جانے بلکہ اذان مسجد ہی میں پہنچ کر سننے کی عادَت بنائیے! اللہ پاک نے چاہا تو روزِ قیامت چمکدار چہرے کے ساتھ اُٹھیں گے *روزے رکھنے کی عادَت بنائیے! رمضان المبارک کے روزے تو فرض ہیں، وہ تو رکھنے ہی رکھنے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ نفل روزوں کی بھی عادَت بنائیے! صحت اجازت دے، فرائض و واجبات کی ادائیگی میں اور رِزْقِ حلال کمانے میں دُشواری نہ ہو تو روزانہ ہی روزہ رکھئے! یہ نہ ہو سکے تو کم از کم ہفتے میں ایک روزہ رکھئے! بلکہ پِیر شریف کو روزہ رکھنے کی عادَت بنا لیجئے کہ ہمارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ہر پِیر شریف کا روزہ رکھتے تھے([2]) ہر جمعرات کو روزہ رکھنے کی عادَت بنا


 

 



[1]...زھر الفردوس، من حرف الالف، فصل فی الاوامر، جلد:1، صفحہ:785، حدیث:381۔

[2]...مسلم، كتاب الصیام، باب استحباب صیام ثلاثۃ ایام...الخ، صفحہ:423، حدیث:1162 ماخوذًا۔