Book Name:Dawat e Islami Faizan e Auliya Hai
ہے دعوتِ اسلامی کی دُنیا میں دُھوم دَھام مقبول تیرا کام ہے الیاس قادری ( [1] )
* شیخ طریقت ، امیر اہلسنت دَامَت بَرَکاتُہم العالیہ نے ستمبر 1981ء میں دعوتِ اسلامی کا آغاز فرمایا * آپ نے یہ مدنی مقصد اپنایا کہ مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصْلاح کی کوشش کرنی ہے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! پھر اس مدنی مقصد کو لے کر آپ نے نہ دِن دیکھا نہ رات ، مسلسل کوشش کرتے چلے گئے ، کرتے چلے گئے ، یہاں تک کہ اللہ پاک کے کرم اور اس کے پیارے حبیب صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کی نَظْرِ عِنَایت سے ، اولیائے کرام کے فیضان سے دعوتِ اسلامی کا دِینی پیغام دُنیا بھر میں عام ہو گیا۔
الحمد للہ ! امیر اہلسنت دَامَت بَرَکاتُہم العالیہ کی مسلسل کوششوں سے * جو بے نمازی تھے نمازی بنے بلکہ مسجدوں کے امام بن گئے * بدنگاہی کرنے والے حیادار بنے * ماں باپ کو ستانے والے بااَدب ہو گئے * چور اور ڈاکو آئے ، تائِب ہوئے ، چوری ، ڈکیتی چھوڑ کر مُعَاشَرے ( Society ) کے شریف انسان بن گئے * حَسَد کی آگ میں جلنے والے شکر گزار اور خیر خواہ ہو گئے * فلموں اور گانوں کے شوقین نعتِ مصطفےٰ پڑھنے سننے والے بن گئے * دُنیا کے گندے گناہوں بھرے عشق کے متوالے لوگ ، پیارے مصطفےٰ ، مکی مدنی آقا صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی زُلفوں کے دیوانے ہو گئے * مال و دولت کے پیچھے بھاگنے والے رِضائے اِلٰہی کے طلب گار ہو گئے * شرابی آئے ، توبہ کر کے پاکیزہ انسان بنے * غافِل آئے ، عبادت گزار بن گئے * بھٹکے ہوؤں کو سیدھا رستہ مل گیا * ہزاروں غیرمسلموں کو اسلام کی نعمت نصیب ہوئی۔ یُوں ایک ایک دو دو آتے گئے ، نیکی کی دعوت کے اس سفر میں آپ کے اخلاص ، اعلیٰ اخلاق ، انفرادی کوشش سے عاشقانِ رسول ساتھ ملتے گئے ،