Dawat e Islami Faizan e Auliya Hai

Book Name:Dawat e Islami Faizan e Auliya Hai

نہیں جا سکتا ، اب انہوں نے ایک نئی سازش رچائی کہ

یہ فاقہ کش کہ موت سے ڈرتا نہیں ذرا                             رُوحِ مُحَمَّد اس کے بدن سے نکال دو

وضاحت : یعنی مسلمان موت سے نہیں ڈرتے ، ان کو مٹانے کا ایک ہی طریقہ ہے ، وہ یہ کہ ان کے دِلوں سے ایمان کی محبّت ، عشقِ رسول کی دولت کو نکال دیا جائے ، جب دِلوں سے ایمان کی محبّت ہی نکل جائے گی ، پھر کام کے نہیں ، صِرْف نام کے مسلمان رہ جائیں گے۔

اس مَقْصَد کی تکمیل کے لئے باطِل قُوَّتوں نے بہت سے ذرائع اختیار کئے * جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا * فیشن کو عام کیا گیا * فلموں ڈراموں کو عام کیا گیا * اسلامی تہذیب کو نقصان پہنچانے کے لئے طرح طرح کی کوششیں شروع ہوئیں * جس کے نتیجے میں گناہوں کی یلغار اور فیشن کی پھٹکار نے مسلمانوں کی اکثریت ( Majority )  کو اپنی لپیٹ میں لے لیا * بےعملی پھیلنے لگی * مسلمان عِلْمِ دین سے بےرغبت ہونے لگے * مسجدیں وِیران اور گناہوں کے اَڈّے آباد ہونے لگے * لَادِیْنِیَّت اور بدمذہبی کا سیلاب ٹھاٹھیں مارنے لگا * مسلمان موسیقی * شراب اور * جُوئے وغیرہ کے عادِی ہو کر تیزی سے بداَخْلاقی کے گڑھے میں گرنے لگے۔

ایسے نازُک حالات میں اللہ پاک نے ایک ولئ کامِل کو لوگوں کی اِصْلاح کے لئے منتخب فرمایا ، اس ولئ کامِل کو آج دُنیا شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّار قادری رضوی دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کے نام سے پہچانتی ہے۔

مسلک کا تُو امام ہے الیاس قادری                                         تدبیر تیری تام ہے الیاس قادری

تنہا چلا تُو ساتھ ترے ہو گیا جہاں                                                         میٹھا ترا کلام ہے الیاس قادری

فکرِ رضا کو کر دیا عالم میں آشکار                                                                  یہ تیرا اونچا کام ہے الیاس قادری