Book Name:Rizq Main Izafa Ki Asbab

صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ! آپ فرمادیجئے !

وَّ اَنِ اسْتَغْفِرُوْا رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوْبُوْۤا اِلَیْهِ یُمَتِّعْكُمْ مَّتَاعًا حَسَنًا اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى   ( پارہ : 11 ، سورۂ ہود : 3 )

ترجَمہ کنز العرفان : یہ کہ اپنے رب سے معافی مانگو پھر اس کی طرف توبہ کروتو وہ تمہیں ایک مقررہ مدت تک بہت اچھا فائدہ دے گا ۔

 یعنی اے نبی کریم صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ! لوگوں کو یہ حکم دیں کہ تم اللہ پاک سے اپنے گزشتہ گناہوں کی معافی مانگو اور آئندہ گناہ کرنے سے توبہ کرو تو جس نے اپنے گناہوں سے پکی توبہ کی اور اخلاص کے ساتھ ربِّ کریم کا عبادت گزار بندہ بن گیا تو اللہ پاک اسے کثیر رزق اور وُسعتِ عیش عطا فرمائے گا جس کی وجہ سے وہ امن وراحت کی حالت میں زندگی گزارے گا اور اللہ پاک اس سے راضی ہو گا ، اگر دنیا میں اسے کسی مشقت کا سامنا بھی ہوا تو اللہ پاک کی رضا حاصل ہونے کی وجہ سے یہ اس کے درجات کی بلندی کا سبب ہو گی ۔ ( [1] )  

حضرت ہُود عَلَیْہِ السَّلَام  کی قوم کو نصیحت

پارہ : 12 ، سُورَۂ ہُوْدْ ، آیت : 52 میں ہے ، اللہ پاک کے نبی حضرت ہُود  عَلَیْہِ السَّلَام نے اپنی قوم کو فرمایا :

وَ یٰقَوْمِ اسْتَغْفِرُوْا رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوْبُوْۤا اِلَیْهِ یُرْسِلِ السَّمَآءَ عَلَیْكُمْ مِّدْرَارًا وَّ یَزِدْكُمْ قُوَّةً اِلٰى قُوَّتِكُمْ وَ لَا تَتَوَلَّوْا مُجْرِمِیْنَ ( ۵۲ )   ( پارہ : 12 ، سورۂ ہود : 52 )                                                                                                               

ترجَمہ کنز الایمان : اے میری قوم اپنے ربّ سے معافی چاہو  پھر اس کی طرف رجوع لا ؤ تم پر زور کا پانی بھیجے گا اور تم میں جتنی قوت ہے اس سے اور زیادہ دے گا اور جرم کرتے


 

 



[1]... تفسیر ِصراط الجنان ، پارہ : 11 ، سورۂ  ہود ، زیرِ آیت : 3 ، جلد : 4 ، صفحہ : 393۔