Zoq e Ramzan Barqarar Rakhy

Book Name:Zoq e Ramzan Barqarar Rakhy

اے عاشقانِ رسول!  الحمد للہ! عاشِقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی دُنیا بھر میں فیضانِ قرآن عام کرنے میں مَصْرُوفِ عمل ہے۔ * دعوتِ اسلامی کے تحت ملک و بیرونِ مُلْک سینکڑوں مدارسُ المدینہ بالغان لگتے ہیں ، جن میں بڑی عُمر کے اسلامی بھائیوں کو دُرُست تجوید اور مخارج کے ساتھ قرآنِ کریم پڑھنا اور مختلف سنتیں اور آداب سکھائے جاتے ہیں۔ آپ بھی مدرسۃ المدینہ بالغان میں اگر پڑھانے کی اہلیت رکھتے ہیں تو پڑھانے کی ، ورنہ پڑھنے کی نیت کر لیجئے۔  

* اسی طرح دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے جامعاتُ المدینہ میں سے کسی بھی قریبی جامعۃ المدینہ میں داخِلہ لے لیجئے۔ ابھی رمضان المبارک کے بعد اِنْ شَآءَ اللّٰهُ الْکَرِیْم!دَرْسِ نظامی کی نئی کلاسیں شروع ہوں گی ، جامعاتُ المدینہ کے داخلے کھلے ہیں ، ہمت کیجئے ، جامعۃ المدینہ میں داخلہ لے لیجئے ، دَرْسِ نظامی یعنی عالِم کورس کر لیجئے ، اِنْ شَآءَ اللّٰهُ الْکَرِیْم!قرآنِ مجید سمجھنا بھی آجائے گا ، اس کے ساتھ ساتھ بخاری شریف ، مسلم شریف ، فتاوی شامی ، احیاء العلوم ، فتاویٰ رضویہ شریف وغیرہ عِلْمِ دین کی بڑی بڑی کتابیں نہ صِرْف پڑھنے والے بَن جائیں گے بلکہ دوسروں کو سکھانے والے بھی بَن جائیں گے۔ * دعوتِ اسلامی ہمیں آن لائِن جامعۃ المدینہ کی سہولت بھی فراہم کرتی ہے ، آن لائن جامعۃ المدینہ کے ذریعے آپ گھر بیٹھے دَرْسِ نظامی کر سکتے ہیں۔ * جامعۃ المدینہ کے تحت پاکستان کے کچھ شہروں میں نائٹ جامعۃ المدینہ بھی چل رہے ہیں۔ جس میں جاب ہولڈرز ، یونیورسٹی وکالجز کے سٹوڈننس اور کاروباری  مصروفیات رکھنے والوں کے لئے  درس نظامی اور 2 سالہ کورس  کی شام کی کلاسز ہوتی ہیں  آپ بھی درس نظامی  یا 2 سالہ کورس میں داخلہ لے لیجئے  اور علم دین سیکھئے ، اللہ پاک عمل کی توفیق عطا فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ۔